کاشفی ۔۔۔ ۔ یہ سب آئیڈلوجی ہے۔ اور آئیڈلوجی کا سب سے بڑا المیہ یہ ہوتا ہے کہ یہ ہمیشہ
صحیح ہوتی ہے ۔ ایک طرف پاکستان بنانے والوں کی آئیڈلوجی تھی ۔ اور دوسری طرف پاکستان نہ بنانے والوں کی آئیڈلوجی تھی ۔ جب ایک ہی قوم میں دو سطح کی آئیڈلوجی کا وجود پیدا ہوجائے تو کوئی تیسری قوت آکر اپنے مفاد حاصل کرلیتی ہے ۔ پاکستان کے معاملے میں بھی یہی ہوا ۔ پاکستان بنانے والوں کو 7 ، 8 سال میں ہی ٹھکانے لگا کر اس آئیڈلوجی کا خاتمہ کردیا گیا کہ پاکستان کو ایک نظریاتی وحد کیساتھ ایک عام آدمی کی رائے کے مطابق مقدم بنایا جائےگا ۔ یعنی پاکستان کا قیام ایک عام آدمی کی ترقی تھی ۔مگر یہ سب ہائی جیک ہوگیا ۔ ۔