بلوچستان کے بعد اب سندھ (ان کے خلاف کون کاروائی کرے گا)

ماخذ: بی بی سی اردو

سندھی قوم پرست جماعت جئے سندھ قومی محاذ یعنی (جسقم) نے یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں آزادی مارچ کا انعقاد کیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر قریشی نے کہا کہ پنجاب نے پاکستان کے نام پر سندھ کے وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے اس لیے سندھ کو پاکستان سے آزاد کروانا ہوگا۔

جمعے کو کراچی میں تبت سینٹر کے مقام پر جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے منعقدہ آزادی مارچ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اردو بولنے والوں کو سندھی قوم کا حصہ سمجھتے ہیں اس لیے وہ بھی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ تعاون کریں۔
کراچی سے نامہ نگار حسن کاظمی کے مطابق بشیر قریشی نے کہا کہ ملک کا اسی فیصد بجٹ سندھ فراہم کرتا ہے مگر پھر بھی سندھ کو بھوکا رکھا گیا ہے اسی لیے ضروری ہے کے سندھو دیش کو آزاد کروایا جائے۔

بشیر قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ذوالفقار آباد کا منصوبہ سندھیوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تیل اور گیس کی ضروریات کا بڑا حصہ سندھ پورا کرتا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ سندھ میں شدت پسندوں کے پیچھے پنجاب کا ہاتھ ہے اور سندھو دیش ہمیشہ ہی سے میدانِ جنگ بنا رہا ہے اسی لیے سندھ کو پاکستان سے آزاد کروانا ضروری ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
خود تو قبر میں ٹانگیں لٹکائے بیٹھے ہیں، پیچھے نوجوان پود کو مصیبت میں ڈال جائیں گے کہ بھگتؤ ساری عمر۔
 

عسکری

معطل
اس میں کاروائی کرنا ہی تو غلط ہے یار ۔ ان کو بولنے دو کوئی نوٹس نا لے نا ایکشن تو اپنا سر پیٹیں گے ھھھھھھھھھ
 

محمد امین

لائبریرین
شمشاد بھائی اب بات نوٹس لینے یا نہ لینے کی نہیں رہی۔۔۔ پاکستان کا وفاق اتنا مضبوط نہیں کہ آزادی کے نام پر بلند ہونے والی اتنی ساری آوازوں کو سہار سکے۔۔۔

اب بھی اگر اربابِ اقتدار کو ہوش نہیں آیا تو کب آئے گا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارباب اختیار جناب گیلانی صاحب نے فرمایا ہے کہ ہم نے کامیابی کے چار سال پورے کر لیے ہیں۔

اگر یہ کامیابی ہے تو ناکامی نجانے کس کو کہتے ہیں۔
 
اب تک سندھی قوم پرست جماعت جئے سندھ قومی محاذ کے 3 گروپ بن چکے ہیں۔
پہلے گروپ کا سربراہ بشیر قریشی ہے۔جماعت کا نام جئے سندھ قومی محاذ
دوسرے گروپ کا سربراہ واحد آریسر ہے۔جماعت کا نام سندھ قومی محاذ
تیسرے گروپ کا سربراہ صفدر سرکی ہے۔جماعت کا نام جئے سندھ تحریک
 
Top