بلوچ

arifkarim

معطل
اس میں اس حد تک اتفاق کرونگا کے الله کے نافرمانی پر کچھ لوگ ضرور بندر بن گئے تھے ...یقینن وہ انسانوں کی کی ہی اولاد تھے ...اب یہ نہیں معلوم ان کی نسل آگے چلی یا نہیں ...مگر اس پر کچھ لوگوں کا اتنا اصرار ہے کے مجھے شک ہونے لگا ہے کے آگے شاید نسل چلی ہو انکی . . . :laugh:
انسان بندر کیسے بنے؟ کیا انکی اولادیں بندر نکلنا شروع ہو گئی تھیں؟
 
آپ کے خیال میں کہاں سے ہیں؟
[7:172] Al-A‘rāf-الْأَعْرَاف
معاف کیجئے گا میرا خیال نہیں ہے. یہ تو میرے رب کا فرمان ہے
"وَ اِذۡ اَخَذَ رَبُّکَ مِنۡۢ بَنِیۡۤ اٰدَمَ مِنۡ ظُہُوۡرِہِمۡ ذُرِّیَّتَہُمۡ وَ اَشۡہَدَہُمۡ عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ ۚ اَلَسۡتُ بِرَبِّکُمۡ ؕ قَالُوۡا بَلٰی ۚۛ شَہِدۡنَا ۚۛ اَنۡ تَقُوۡلُوۡا یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ اِنَّا کُنَّا عَنۡ ہٰذَا غٰفِلِیۡنَ ﴿۱۷۲﴾ۙ

اور (یاد کیجئے!) جب آپ کے رب نے اولادِ آدم کی پشتوں سے ان کی نسل نکالی اور ان کو انہی کی جانوں پر گواہ بنایا (اور فرمایا:) کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ وہ (سب) بول اٹھے: کیوں نہیں! (تو ہی ہمارا رب ہے،) ہم گواہی دیتے ہیں تاکہ قیامت کے دن یہ (نہ) کہو کہ ہم اس عہد سے بے خبر تھے۔
 
زیک

مسافر

یہاں سے یہ کیسے نتیجہ نکلا کہ انسان افریقہ سے نہیں؟
 
معذرت کے ساتھ. اس مراسلے کا سیاق و سباق عرض کردوں.
اگر تو بات یہ ہے کہ انسان کے جد کوئی عجیب سی مخلوق تھی جو افریقہ میں تھے اور پھر انسان اس موجودہ حالت میں پہنچا.... اس سے اختلاف ہے اور یہ اسی کا جواب ہے.....
 
معلوم نہیں یہ بات کچھ لوگ اس لڑی میں کرنے کی کیوں کوشش کر رہے ہیں۔ قطع نظر انسان سے پہلے کی تاریخ کے کیا اس بات پر تمام لوگ متفق نہیں ہو سکتے کہ انسانی نسل کا آغاز افریقہ میں ہوا اور وہیں سے انسانوں کی کچھ آبادی دوسرے خطوں میں پھیلی؟ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ اس نقطے پر مذہب کو کیا اعتراض ہے۔ میں نے افریقہ کا ذکر اپنی پوسٹ میں اسی حوالے سے کیا تھا کہ انسان تو دنیا میں پھیلے ہی نقل مکانی سے ہیں۔
 
سر دوسروں کی بات کا مجھے علم نہیں اور مذہب کو آپ کے یا کسی کے بھی رائے رکھنے پہ کوئی اعتراض نہیں ہے. میں عرض کر چکا یہ نا میری رائے ہے نا مذہب کی. یہ رب عزوجل خالق کائنات کا کلام ہے. اس کی وضاحت اب وہ ہی دے...
 
زیک

مسافر
دراوڑی لوگ ہندوستان کے اصل باشندے ہیں
یورپ میں قدیم ڈی این اے کے تجزیے سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ آج کے یورپین بار بار کی مختلف نسلوں کی نقل مکانی اور آپس میں میل جول سے بنے۔ اگرچہ فی الحال ہمارے پاس برِ صغیر کے قدیم ڈی این اے کا تجزیہ نئیں ہے مگر موجودہ لوگوں کے ڈی این اے سے ہم یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آبائی جنوبی ہندی ڈی این اے اور آبائی شمالی ہندی ڈی این اے برِ صغیر کے تمام لوگوں میں موجود ہے۔ آبائی شمالی ہندی کو کچھ لوگ آریائی حملے کی تھیوری سے جوڑتے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ کچھ حد تک یہ درست ہے مگر خیال ہے کہ آبائی شمالی ہندی ڈی این اے آریائی تہذیب سے پہلے بھی جنوبی ایشیا میں موجود تھا۔ قدیم ترین آبادی کے قریب ترین اب انڈامان جزائر کے لوگ ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ آبائی جنوبی ہندی اور آبائی شمالی ہندی ڈی این اے جنوبی ایشیا کے تقریباً تمام لوگوں میں موجود ہے جن مین بلوچ اور پشتون بھی شامل ہیں۔
 
فاخر رضا

محفلین
فرشتے سے بہتر ہے انسان ہونا
مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ

اس بحث پر مجھے شہزاد روئے کا ایک گانا یاد آگیا
لگا رہ تو لگا رہ لگا رہ

تم سارے اسی بحث میں الجھے رہو کہ کون کس کی اولاد ہے. یہ نہیں دیکھتے کہ آج تو سارے ہی انسان کی صورت ہیں. آج ایک دوسرے کو کیوں پھاڑ کھا رہے ہیں. یہ درندگی کیوں ختم نہیں ہوتی. ذرا بات شروع نہیں ہوئی اور ہر ایک دوسرے کو پچھاڑنے کے چکر میں لگ گیا. معاف کردو یار.
 
arifkarim

معطل
اگر تو بات یہ ہے کہ انسان کے جد کوئی عجیب سی مخلوق تھی جو افریقہ میں تھے اور پھر انسان اس موجودہ حالت میں پہنچا.... اس سے اختلاف ہے اور یہ اسی کا جواب ہے.....
عجیب سی مخلوق نہیں تھے۔ گریٹ ایپس تھے۔

معلوم نہیں یہ بات کچھ لوگ اس لڑی میں کرنے کی کیوں کوشش کر رہے ہیں۔ قطع نظر انسان سے پہلے کی تاریخ کے کیا اس بات پر تمام لوگ متفق نہیں ہو سکتے کہ انسانی نسل کا آغاز افریقہ میں ہوا اور وہیں سے انسانوں کی کچھ آبادی دوسرے خطوں میں پھیلی؟ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ اس نقطے پر مذہب کو کیا اعتراض ہے۔ میں نے افریقہ کا ذکر اپنی پوسٹ میں اسی حوالے سے کیا تھا کہ انسان تو دنیا میں پھیلے ہی نقل مکانی سے ہیں۔
مذہبی تمام انسانوں کے افریقی سے نکلنے کے قائل نہیں۔ اسکے لئے آپکو پہلے حضرت آدم کو افریقی النسل ثابت کرنا پڑے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
عجیب سی مخلوق نہیں تھے۔ گریٹ ایپس تھے۔

مذہبی تمام انسانوں کے افریقی سے نکلنے کے قائل نہیں۔ اسکے لئے آپکو پہلے حضرت آدم کو افریقی النسل ثابت کرنا پڑے گا۔
اسی پر ایک بندے نے لکھا تھا کہ سائنس کے اس شعبے کو نسل پرستی کے الزام سے پیچھا چھڑانے پر دہائیاں لگیں اور مسئلہ ابھی تک عام قبولیت نہیں پا سکا کہ اس طرح تمام انسان افریقی ثابت ہوتے ہیں
 
مابدولت برادرم تابش سے اس جملے کی مفہوم اور وضاحت کے خواہشمند ہیں!:):)
کہنے کا مطلب یہ ہے کہ "محفوظ رکھتے" میں جو غلطی تھی وہ ٹائپ کرنے میں رہ گئی ہے. وہ دانستہ نہیں ہے. :)
ٹائپو لفظ عام مستعمل ہے ٹائپنگ کی غلطی کے لئے.
 
Top