بلوگر اردو ٹمپلیٹس (اردوائی ہوئی)

اسد

محفلین
میٹرو منیملسٹ اردو

یہ MetroMinimalist کا اردو ترجمہ ہے۔

mmUr-1a.png


Description: MetroMinimalist is a free blogger template with 2 columns, right sidebar, minimalist, exclusive design for Blogger, footer columns, social bookmarking icons, posts thumbnails, breadcrumbs, well formatted threaded comments and simple look.

Excellent layout for blogs about any general topic, internet or photography.

یہاں ٹمپلیٹ کا مظاہرہ دیکھیں۔

یہاں سے ٹمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
گرون اردو

یہ Grown template کا اردو ترجمہ ہے (سلائڈر کے بغیر)۔

Grown.png


Description : "Grown" is a free blogger template with features such as 1 Sidebar, 2 Column, 4 Column footer, Adapted from WordPress, Black, Elegant, Featured Section, Fixed width, Fresh, Grey, Header Banner, Magazine, Orange, Premium, Right Sidebar, Rounded corners, Tabbed widget, Top Navigation Bar, Web 2.0, White.

یہاں ٹمپلیٹ کا مظاہرہ دیکھیں۔

یہاں سے ٹمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں۔
 

اسد

محفلین
اردو کتابیں جےایل‌بی

یہ Johny Light Banget کا اردو ترجمہ ہے. میں نے اس ٹمپلیٹ کو اردو کتابوں کے بلوگ کے لئے تبدیل کیا ہے۔ اصل ٹمپلیٹ فلموں کے بلوگز کے لئے ہے اور ڈی وی ڈی کے کور کی تصاویر استعمال کرتی ہے۔ کیونکہ کتابوں کا سائز بھی تقریباً ایسا ہی ہوتا ہے، اس لئے میں نے اسے چنا ہے۔

ٹیسٹنگ کے لئے اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری اور ریختہ کی سائٹ کی کتابوں کو استعمال کیا ہے کیونکہ اس ٹمپلیٹ میں تصویری عنصر زیادہ ہے۔ اس ٹمپلیٹ میں استعمال ہونے والے کچھ سکرپٹ کام نہیں کر رہے تھے جنہیں فی‌الحال دوسرے سکرپٹس سے تبدیل کر دیا ہے، لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ اصلی سکرپٹ کسی طرح درست کام کریں۔ ٹمپلیٹ اپنی موجودہ حالت میں مظاہرے کے لئے پیش کر رہا ہوں۔ اگر اس میں کچھ بہتری لائی جا سکتی ہے تو ضرور بتائیں۔

ٹمپلیٹ انسٹال کرنے کے لئے اپلوڈ کرنے کے بعد کچھ کام کرنا ہوتا ہے، میں ان اقدام کی تفصیل اسی سائٹ پر دوں گا۔ اس کے علاوہ مینیو بھی مکمل کرنا ہے۔ اس میں آٹھ نئی کتابیں سرورق پر دکھائی دیتی ہیں اور اس کے نیچے پانچ مختلف موضوعات کی چار چار نئی کتابیں دکھائی دیتی ہیں۔ اوپر بارہ کتابوں کے کیروسیل میں بیک وقت چار کتابوں کے سرورق نظر آتے ہیں جو سلائڈ ہوتے رہتے ہیں۔
JLB-bks1.jpg

یہاں ٹمپلیٹ کا مظاہرہ دیکھیں۔

ڈاؤنلوڈ لنک جلد ہی دیتا ہوں۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
اردو کتابیں جےایل‌بی
آج اچانک اواسٹ اینٹی وائرس نے اس بلوگ میں ٹروجن کا پیغام دیا۔ اس لئے میں نے اسے ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

اس سے پہلے پچھلے چند دنوں سے بلوگر میں ایک اور مسئلہ بھی ہو رہا ہے، محفوظات کے بلوگر وجٹ میں تیر کے دو نشانات نظر آ رہے ہیں اور بلوگر کی RTL سی ایس ایس اردو کے لئے تیر کا غلط رخ استعمال کر رہی ہے۔ فی الحال میں ٹمپلیٹس میں اضافی سی ایس ایس کوڈ شامل کر کے اسے درست کرنے کی کوشش کروں گا، لیکن یہ مستقل حل نہیں ہے۔ میں تلاش کر رہا ہوں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے اور اس کا مستقل حل کیا ہو سکتا ہے۔
 

منصور مکرم

محفلین
ایک بہترین کاوش۔
لیکن اسد بھائی اس بات کیلئے تیار رہیں کہ کسی بھی وقت کوئی بھی بندہ آپ کا ترجمہ کیا ہوا بلاگ تھیم فوٹر میں اپنے نام کا لنک لگا کر تقسیم کر سکتا ہے۔
کیونکہ اسطرح کئی دوستوں کے ساتھ ہوا ہے۔
 

اسد

محفلین
تیر کے نشان شاید بلاگ کی زبان بدلنے سے دائیں سے بائیں ہو جائیں۔
بلوگز کی زبان اردو ہے اور سمت RTL، یہ مسئلہ اسی ہفتے شروع ہوا ہے پہلے نہیں تھا۔ میں ابھی کسی اور کام میں مصروف ہوں اس لئے تمام ٹمپلیٹس درست نہیں کر سکا، لیکن گرون اردو میں اضافی سی ایس ایس استعمال کر کے اسے درست کر دیا ہے۔

ایڈٹ: باقی ٹمپلیٹس بھی درست کر دی ہیں۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
ایک بہترین کاوش۔
لیکن اسد بھائی اس بات کیلئے تیار رہیں کہ کسی بھی وقت کوئی بھی بندہ آپ کا ترجمہ کیا ہوا بلاگ تھیم فوٹر میں اپنے نام کا لنک لگا کر تقسیم کر سکتا ہے۔
کیونکہ اسطرح کئی دوستوں کے ساتھ ہوا ہے۔
اس طرح تو ہوتا ہے پھر اس طرح کے کاموں میں!
 

اسد

محفلین
اردو ایجوکیشن پریس

یہ EducationPress Blogger Template کا ترجمہ ہے جس پر میں کام کر رہا ہوں۔ ابھی اس کی سمت تبدیل کر رہا ہوں، اس کے بعد اس میں اردو عبارتیں ڈالوں گا۔

EduPress.jpg

Template type : 2 Sidebar, 3 Column, 3 Column footer, Adapted from WordPress, Elegant, Featured Section, Fixed width, Fresh, Grey, Header Banner, Magazine, Premium, Red, Right Sidebar, Slider, Tabbed widget, Top Navigation Bar, Web 2.0, White

یہاں ٹمپلیٹ کا مظاہرہ دیکھیں۔
 

اسد

محفلین
ایکسیلینشیا اردو

میں Exelencia Blogger Template کو اردوانے پر کام کر رہا ہوں۔ اس کی سمت (RTL) تبدیل ہو گئی ہے لیکن بعض سکرپٹ مسئلہ کر رہے ہیں، اگر ان کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو ان کے متبادل سکرپٹ ڈھونڈنے ہوں گے۔ اس کے بعد اردو عبارتیں اور فونٹ شامل کروں گا۔ یہ تصویری بلوگز کے لئے بہت اچھی Fluid ٹمپلیٹ ہے۔
Exl-home2.jpg

Exelencia is a free blog template with type : 2 column, 3 Columns footer, Black, Blue, Fluid Width, Grey, Premium, Responsive, Top Navigation Bar, White

یہاں ٹمپلیٹ کا مظاہرہ دیکھیں۔ اگر کوئی مسئلہ نظر آئے تو یہاں ضرور تحریر کریں۔
 

منصور مکرم

محفلین
ایکسیلینشیا اردو

میں Exelencia Blogger Template کو اردوانے پر کام کر رہا ہوں۔ اس کی سمت (RTL) تبدیل ہو گئی ہے لیکن بعض سکرپٹ مسئلہ کر رہے ہیں، اگر ان کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو ان کے متبادل سکرپٹ ڈھونڈنے ہوں گے۔ اس کے بعد اردو عبارتیں اور فونٹ شامل کروں گا۔ یہ تصویری بلوگز کے لئے بہت اچھی Fluid ٹمپلیٹ ہے۔
Exl-home2.jpg

Exelencia is a free blog template with type : 2 column, 3 Columns footer, Black, Blue, Fluid Width, Grey, Premium, Responsive, Top Navigation Bar, White

یہاں ٹمپلیٹ کا مظاہرہ دیکھیں۔ اگر کوئی مسئلہ نظر آئے تو یہاں ضرور تحریر کریں۔
جے پی سٹیشن سے پہلے میں نے اپنے بلاگ کیلئے یہی تھیم پسند کی تھی۔لیکن بعد میں وہ دوسرا پسند کرلیا۔
 

اسد

محفلین
ڈی نیوز اردو

یہ DeNews Blogger Template کا اردو ترجمہ ہے۔ اس کی سمت دائیں سے بائیں ہو چکی ہے، اب فونٹ تبدیل کرنے ہیں۔ ٹیسٹ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔
گرڈ ویو:
DeNews-grid1.jpg

لسٹ ویو:
DeNews-list1.jpg

DeNews is a free blog template with type : 2 column, 3 Columns footer, Black, Red, Magazine, Premium, Responsive, Right Sidebar, Tabbed widget, Top Navigation Bar, White​

یہاں ٹمپلیٹ کا مظاہرہ دیکھیں۔

یہاں سے ٹمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں۔
نوٹ: ٹمپلیٹ ابھی مکمل نہیں ہے، صرف ٹیسٹنگ کے لئے استعمال کریں۔

ایڈٹ: مصنف کے تبصروں کا امیج تبدیل کر دیا ہے، یہاں دیکھیں۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
مائی ایکسٹرا نیوز

یہ MyExtraNews Blogger Template کا اردو ترجمہ ہے۔
MyExtraNews1.jpg

MyExtraNews is a free blog template with type : 2 column, 3 Columns footer, Ads Ready, Black, Blue, Header Banner, Magazine, Premium, Responsive, Right Sidebar, Top Navigation Bar, White​
یہاں ٹمپلیٹ کا مظاہرہ دیکھیں۔

یہاں سے ٹمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں۔

اس ٹمپلیٹ میں سرورق پر ہی تمام تحریریں لوڈ ہوتی رہتی ہیں، صفحہ نہیں بدلنا پڑتا۔ مصنف کے تبصروں کا الگ انداز ہے۔
 

اسد

محفلین
گیلیکسی گرے اردو (ریسپونسِو)

یہ Galaxy Grey Blogger Template کا اردو ترجمہ ہے۔

GG-Urdu-01.jpg


2 column, Right Sidebar, Ads Ready,wordpress look,fast loading, widget ready, share buttons, simple, blue, White.​

یہاں ٹمپلیٹ کا مظاہرہ دیکھیں۔

یہاں سے ٹمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں۔

یہ ٹمپلیٹ دوسری بلوگر ٹمپلیٹس سے بہت مختلف ہے اور ڈیشبورڈ میں اس کا لے‌آؤٹ بہت مختلف اور کنفیوزنگ ہے۔ اس ٹمپلیٹ میں تبدیلیاں کرنا بھی تھوڑا مشکل ہے۔ اگر آپ کا تجربہ بلوگر پر کم ہے تو شاید یہ ٹمپلیٹ آپ کے مناسب نہ ہو۔

میں نے یہ ٹمپلیٹ صرف اس لئے اردوائی ہے کیونکہ یہ 240 پکسل چوڑائی کی سکرین پر بھی درست نظر آتی ہے۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
ایم ایکس فلوئٹی اردو (ریسپونسِو - فُلوئِڈ)

یہ MXfluity Blogger Template کا اردو ترجمہ ہے۔

mxf-urdu01.jpg

MXfluity is a free blog template with type : 2 column, Artworks, Black, Elegant, Fluid Width, Left Sidebar, Personal, Premium, Red, Responsive, Right Sidebar, Top Navigation Bar, White​
یہاں ٹمپلیٹ کا مظاہرہ دیکھیں۔

یہاں سے ٹمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں۔

اس ٹمپلیٹ میں سرورق پر ہی تمام تحریریں لوڈ ہوتی رہتی ہیں، صفحہ نہیں بدلنا پڑتا۔ مصنف کے تبصروں کا الگ انداز ہے۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
گیلیکسی گرے اردو (ریسپونسِو)

یہ Galaxy Grey Blogger Template کا اردو ترجمہ ہے۔

GG-Urdu-01.jpg


2 column, Right Sidebar, Ads Ready,wordpress look,fast loading, widget ready, share buttons, simple, blue, White.​

یہاں ٹمپلیٹ کا مظاہرہ دیکھیں۔

یہاں سے ٹمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کریں۔

یہ ٹمپلیٹ دوسری بلوگر ٹمپلیٹس سے بہت مختلف ہے اور ڈیشبورڈ میں اس کا لے‌آؤٹ بہت مختلف اور کنفیوزنگ ہے۔ اس ٹمپلیٹ میں تبدیلیاں کرنا بھی تھوڑا مشکل ہے۔ اگر آپ کا تجربہ بلوگر پر کم ہے تو شاید یہ ٹمپلیٹ آپ کے مناسب نہ ہو۔

میں نے یہ ٹمپلیٹ صرف اس لئے اردوائی ہے کیونکہ یہ 240 پکسل چوڑائی کی سکرین پر بھی درست نظر آتی ہے۔

السلام علیکم اسد بھائی۔ آپ کی اردوائی ہوئی ٹمپلیٹ مجھے بے حد پسند آئی ہے۔ آپ بہت محنت سے اردو بلاگنگ کی بے لوث خدمت کررہے ہیں جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ میں نے آپ کی اردوائی ہوئی ٹمپلیٹ انسٹال کرنے کے بعد اس میں کچھ تبدیالیاں کررہا تھا تو تب احساس ہوا کہ ایک تمپلیٹ کو اردوانا کتنا وقت طلب کام ہے۔

اس ٹمپلیٹ کو مختلف رنگوں کی تبدیلی کے ساتھ میرے بلاگ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ http://imaazad.blogspot.hk/
 
Top