اسد
محفلین
خورشیدآزاد صاحب، پسندیدگی کا شکریہ۔ ٹمپلیٹ کو اردوانا اتنا مشکل نہیں ہوتا جتنا اس عمل کے دوران پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنا۔ تمام براؤزر انگلش یا LTR زبانوں کو آسانی سے دکھا دیتے ہیں لیکن اردو اور RTL کے لئے بعض مسئلے ہوتے ہیں اور ان مسئلوں کے حل میں زیادہ وقت لگتا ہے۔ اس کے علاوہ وہی ٹمپلیٹ جو انگلش میں تمام براؤزرز میں چلتی ہے اردو میں تمام براؤزرز میں نہیں چلتی اور اسے ہر مسئلہ کے حل کے بعد کئی براؤزرز میں چیک کرنا پڑتا ہے۔ ہر ڈیویلپر اپنے انداز میں ٹمپلیٹ بناتا ہے، بعض کو اردوانے میں مسئلے کم ہوتے ہیں اور ان کا حل سیدھا سا ہوتا ہے جبکہ بعض ڈیولپرز کی ہر ٹمپلیٹ میں مختلف مسائل ہوتے ہیں۔ میں نے زیادہ تر MKR کی ٹمپلیٹس اردوئی ہیں کیونکہ ان میں ایسا کوڈ استعمال ہوا ہے جو عموماً تمام براؤزرز میں چلتا ہے، اگر کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو اس کا حل تمام ٹمپلیٹس پر لاگو ہوتا ہے۔ آپ نے کسی اور کی ایسی ٹمپلیٹ چنی جو بہت مختلف ہے۔ میں اس میں کئی چیزیں تبدیل کرنا چاہتا تھا لیکن بہت عجیب مسائل کی وجہ سے کچھ تبدیلی نہیں کی اور ایک مرتبہ تمام براؤزرز میں گزارہ حالت میں پہنچانے کے بعد اسے یہاں پیش کر دیا۔
لگتا ہے کہ آپ کوئی بلنک/ویب کٹ براؤزر استعمال کرتے ہیں، یعنی کروم، اوپرا 15+ یا سفاری، کیونکہ آپ کا بلوگ ان براؤزرز میں بہت اچھا نظر آتا ہے جبکہ اوپرا 12، فائر فوکس 26 اور انٹرنیٹ ایکسپلورر 10 میں درست نظر نہیں آتا۔ آپ سے ٹمپلیٹ میں کچھ ایسی تبدیلی ہو گئی ہے جو تمام براؤزرز کے لئے ٹھیک ثابت نہیں ہوئی۔ مجھے مسئلہ سمجھ نہیں آیا صرف ایک واضح غلطی نظر آئی ہے اسے ٹھیک کر کے دیکھیں۔ شروع میں
body,.body-fauxcolumn-outer
ولی لائن کو ذیل کی لائن سے تبدیل کر دیں:

کوڈ:
body,.body-fauxcolumn-outer{background-color:#fefefe;margin:0;padding:0;font-family:"Jameel Noori Nastaleeq","Nafees Web Naskh",Geneva,Verdana,Arial,Sans-Serif; font-size:13px;text-align:right}
آخری تدوین: