جاپانی ثقافت میں یہ بات کافی مشہور ہے کہ انسان کے خون کے گروپ کے ذریعے اس کی شخصیت کی اچھی اور بری صفات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، اور خون گروپس کی مدد سے دو اشخاص کی فطری ہم آہنگی کے متعلق پیش گوئی کی جا سکتی ہے (بالکل اسی طرح جس طرح مختلف برجوں—حمل، ثور، جوزا، وغیرہ—کے ذریعے انسانی شخصیت کو جاننے کا دعوی کیا جاتا ہے)۔
البتہ اس حوالے سے کی جانے والی سائنسی تحقیق میں خون کے گروپس کا انسانی شخصیت کے ساتھ کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔
مزید تفصیلات کے لیے:
Blood types in Japanese culture (اس وکیپیڈیا مضمون کے حوالہ جات نمبر ۴، ۵، اور ۶ میں آپ کو متعلقہ سائنسی تحقیقی مضامین کے عنوانات اور محققین کے نام مل جائیں گے۔)