محمد خرم یاسین
محفلین
محترم محفلین!السلام علیکم۔ میں نے چند روز قبل "بلیغیات" کے سلسلے میں ڈاکٹر اشفاق احمد ورک کی دو کتب کا مطالعہ کیا۔ پھربلیغیات سے متعلق جاننے کے لیے چند کتب کا بھی مطالعہ کیا جن میں "اصنافِ نظم و نثر" اور "اردو ادب میں طنز مزاح "شامل ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ یہاں بھی باقاعدہ بلیغیات کی لڑی ہو اور احباب اس میں خوبصورت اضافے بھی کریں۔ یہ بلیغیات کیا بلا ہے اس حوالے سے عرض ہے کہ
بلیغیات کو انگلش میں" کوٹیشنز" کا مترادف کہا جا سکتا ہے، ویسے یہ اردو میں رائج "اقوالِ زریں" کا کسی حد تک متبادل ہے فرق صرف اتناہے کہ یہ کسی قول سے زیادہ طویل ہوسکتی ہیں اور اختصار کی کوئی حد نہیں۔ ہمارے ذہن میں اکثر تخلیقی حوالے سے کوئی اچھوتا خیال آتا ہے جو کسی خاص موقع یا شے سے متعلق نہایت اہم ہوتا ہے اگر اسے نقل کردیا جائے تو بھی یہ بلیغیات میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ اردو نثر میں بلیغیات پر بہت کم کام ہوا ہے جب کہ یہ کام نظم کے حوالے سے فردیات کی صورت میں ہوچکا ہے اور ہو رہا ہے۔ یہاں اس سلسلے میں آپ اپنا کوئی تجربہ کسی خیال کی صورت میں یا محض خیال وغیرہ کو شامل کرسکتے ہیں اس سے نہ صرف اردو نثر کی یہ صنف پروان چڑھے گی بلکہ آپ کے قیمتی خیالات سے آگاہی بھی ملے گی۔ کیا خیال ہے ؟