بلیغیات کی بات تو پڑھی، غور کر رہا ہوں مگر فی الوقت کچھ کہنے سے قاصر ہوں۔ البتہ نوید برادر کے مراسلے سے علم ہوا کہ کچھ احباب نثر پارے کی ترکیب استعمال کر رہے ہیں! ۔۔۔۔ مجھے ذاتی طور پر اس ترکیب کے کسی مخصوص صنف کی دم بنا دینے پر اعتراض ہے! ۔۔۔ وجہ یہ ہے کہ ہم پہلے ہی یہ ترکیب ان کاوشوں کے لیئے استعمال کر رہے ہیں جو کیسی بھی نثری صنف کا ایسا نمونہ یا تجرباتی کاوش ہو جو ساختی اور نظریاتی اعتبار میں بیرونی اور داخلی طور پر صنفِ منسوب کی نمائندگی کر سکے! اب اگر وہی ترکیب کسی تن کے ساتھ جبراً گِرہ کر دی جائے تو ظلم ہو گا۔ میں نئی جہتوں میں زور آزماتے ، اختراعی غرض رکھتے تجربات کرنے کے حق میں ہوں۔ لیکن اس معاملے میں ہمیں بے حد احتیاط سے کام لینا ہو گا۔
بہت دعائیں!