بلیک ایگرٹ

شمشاد

لائبریرین
192229583_1246843885734673_4001059788944046794_n.jpg


شکار کے لیے چھتری بن کر دھوکہ دینے والا بگلا
1f971.png


یہ سیاہ افریقی بگلا اتنا مکار ہے کہ مچھلیوں کا شکار کرنے کےلیے اپنے پروں کو موڑ کر چھتری جیسی شکل دے دیتا ہے
1f342.png

بظاہر معصوم لیکن اصل میں دھوکے باز اور مکار لوگوں کو اردو میں ’’بگلا بھگت‘‘ کہا جاتا ہے، مگر افریقہ میں پایا جانے والا ایک کالا بگلا واقعی اتنا مکار ہے کہ وہ مچھلیوں کو دھوکا دے کر شکار کرنے کےلیے اپنے پروں کو خاص طرح سے موڑ کر چھتری جیسی شکل اختیار کرلیتا ہے
1f971.png

سیاہ رنگت کی وجہ سے اس بگلے کو ’’بلیک ایگرٹ‘‘ کہا جاتا ہے جس کے شکار کرنے کا طریقہ سب سے نرالا ہے
1f644.png

شکار کرنے کےلیے یہ اُتھلے پانی میں ایسے کھڑا ہوجاتا ہے کہ اس کی صرف ٹانگیں ہی پانی کے اندر ہوتی ہیں جبکہ جسم کا باقی حصہ اوپر رہتا ہے
1f633.png

پھر یہ اپنے پروں کو دائرے کی شکل میں پانی کے بالکل اوپر پھیلا دیتا ہے، اس طرح کہ ایک چھتری بن جاتی ہے اور پانی پر اس کا سایہ پڑنے لگتا ہے
1f97a.png

اب یہ اپنا سر جھکا کر پروں کے اندر چھپا لیتا ہے اور چونچ کو پانی کی سطح کے بالکل قریب لے آتا ہے تاکہ اپنی تیز نظروں سے پانی کے اندر تک دیکھ سکے
1f440.png

پانی میں ارد گرد رہنے والی چھوٹی مچھلیاں، چھتری کے سائے والی جگہ کو محفوظ سمجھ کر پناہ لینے کےلیے اس کے نیچے آجاتی ہیں اور بگلا اپنی چونچ کو تیزی سے پانی میں اتار کر انہیں شکار کرلیتا ہے
1f525.png

سیاہ افریقی بگلے نے شکار کی یہ انوکھی ترکیب کیسے اور کیوں سیکھی؟ سائنسدان اب تک یہ نہیں جان سکے ہیں لیکن اس بارے میں کچھ مفروضات ضرور ہیں
1f4a5.png

ایسا ہی ایک مقبول مفروضہ یہ ہے کہ چھوٹی مچھلیاں خود کو بڑی مچھلیوں سے چھپانے کےلیے سایہ دار اور تاریک مقامات کی تلاش میں رہتی ہیں
1f31e.png

چھوٹی مچھلیوں کی یہی جبلت انہیں بگلے کی بنائی ہوئی چھتری کے سائے تلے آنے پر مجبور کردیتی ہے اور وہ بگلا بھگت بگلے کا نوالہ بن جاتی ہیں
1f324.png

سیاہ افریقی بگلے کے شکار کرنے کا یہ منفرد انداز ’’کینوپی فیڈنگ‘‘ (چھتری سے کھانا) بھی کہلاتا ہے جو اِس کے علاوہ کسی اور پرندے یا جانور میں اب تک نہیں دیکھا گیا ہے
1f441.png

(منقول)
 

سیما علی

لائبریرین
شکار کے لیے چھتری بن کر دھوکہ دینے والا بگلا
1f971.png
بھیا ہمیں لگتا ہے بگلا بھگت اسی کے لئیے کہا گیا ہے
بگلا شکار کے وقت بالکل چپ اور بے حرکت کھڑا ہو تو شکل سے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی بڑا بھلا مانس شخص ہے جونہی کوئی مچھلی نزدیک آتی ہے نہایت پھرتی سے پکڑ کر نگل جاتا ہے اور پھر ویسے ہی ساکن کھڑا ہوجاتا ہے۔ اس لئے مجازاً اس کے معنی ایسا شخص جس کا ظاہر اچھا اور باطن بُرا ہو۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
بابا جی فرماندے نیں:

ہنساں ویکھ تریندیاں ، بگاں آیا چاؤ
ڈب موئے بگ بپڑے ، سرتل اپر پاؤ
 

سیما علی

لائبریرین
کہاں سے آیا کہاں جائے گا خبر کرو اپنے تَن کی
جب گُرو مِلے تو بھید بتاوے، کُھل جاوے اندر کھڑکی
 
Top