بلیک بیری اور اینڈرائڈ سسٹم میں اردو سپورٹ؟

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم
ٹیبلٹ کے حوالے سے فیس بک پر ایک صاحب نے سوال کیا ہے کہ کیا بلیک بیری اور اینڈرائڈ میں مکمل اردو سپورٹ موجود ہے؟
چونکہ میں نے کبھی کوئی ٹیبلٹ استعمال نہیں کی ہے اس لیے مجھے اسکا جواب معلوم نہیں۔
ذرا مدد کیجئے۔ شکریہ۔
 

دوست

محفلین
اینڈرائیڈ پر مکمل اردو سپورٹ موجود ہے۔ آج کل ٹیبلٹ تو جدید ورژن 4 پر ہی آ رہے ہیں۔ اس میں فونٹ بھی انسٹال ہو سکتے ہیں، طےشدہ بھی برے نہیں۔ اور اردو کی بورڈ بھی نصب ہو سکتا ہے۔ مثلاً گو کی بورڈ ہے، ملٹی لنگ کی بورڈ ہے، 'سوئفٹ کی' کی بورڈ ہے۔
بلیک بیری میں بھی ہونا چاہیئے لیکن یہ کم مقبول ہے اس لیے معلومات بھی کم دستیاب ہیں۔ ویسے بلیک بیری کے تازہ ترین ورژن بی بی 10 پر اینڈرائیڈ کی ایپس چل جاتی ہیں۔
 
Top