اقبال جہانگیر
محفلین
بمباری کا موثر جواب دینگے، وسیع پیمانے پر جنگ چھڑنےوالی ہے، طالبان کی دھمکی
میرانشاہ (ایجنسیاں / جنگ نیوز) کالعدم تحریک طالبان نے دھمکی دی ہے کہ شمالی وزیرستان میں بمباری کا مؤثر جواب دیں گے ،ظلم کا ایک ایک باب محفوظ ہے ، وسیع پیمانے پر جنگ چھڑنے والی ہے، تحریک طالبان پاکستان مذاکراتی عمل کیلئے پہلے کی طرح سنجیدہ اورمخلص ہے ، ہمارے جائز مطالبات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا، اس حوالے سے ہمارا مؤقف ایک کھلی کتاب ہے، پاکستانی حکمران خوشنما نعروں کے ذریعے قوم کو بدترین دھوکے دینے میں مصروف ہیں۔ اتوار کو کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی حکمران زندگی کے تمام شعبوں میں کثیر قومی سرمایہ ہڑپ کرنے کے بعد امن و سلامتی جیسے حساس معاملات کاڈالروں کے عوض سودا کرچکے ہیں، سیکورٹی فورسز نے ایک بار پھر شمالی وزیرستان کے بے گناہ لوگوں کو جیٹ بمباری کا نشانہ بنایا ہے اور مختلف علاقوں میں رات کی تاریکی میں سیکڑوں مظلوم قبائلی عوام کو شہید اور زخمی کیا ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور پنجاب اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ملک کے طول و عرض میں عنقریب وسیع پیمانے پر جنگ چھیڑنے والی ہے، تحریک طالبان پاکستان نے اسلام اور ملک کے وسیع مفاد میں حکومت کے ساتھ پوری سنجید گی اور اخلاص کے ساتھ مذاکرات شروع کیے، دوران مذاکرات سازگارماحول کیلئے یکطرفہ جنگ بندی سمیت تمام ضروری اقدامات اٹھائے، مذاکراتی کمیٹیاں، میڈیا، علماء کرام اور قومی عمائدین سمیت ملک کا دانشور طبقہ اس حقیقت کا معترف ہے کہ تحریک طالبان پاکستان نے مذاکراتی عمل کے دوران کسی غیر سنجیدہ رویئے کا مظاہرہ نہیں کیا جبکہ حکومت نے مذاکرات کے مقدس عمل کو مشرف اور زرداری کی پالیسی کے عین مطابق سیاسی اور جنگی ہتھیار کے طور پر ہی استعمال کیا ، تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے پیش کیے گئے سنجیدہ اور جائز مطالبات کو ردی کی ٹوکری کے حوالے کر دیا، کسی ایک غیر عسکری قیدی کو رہا کرنا تو درکنار خفیہ سیلوں سے نکال کر عدالت میں پیش کرنا بھی گوارا نہیں کیا اوراس بارے میں طالبان کی طرف سے بار بار کی جانے والی تنبیہات کا کوئی نوٹس نہیں لیا،حکومتی کمیٹیوں کا بار بار ٹوٹنا اور اراکین کمیٹی کے ایک دوسرے پرالزامات خصوصاً دونوں کمیٹیوں کے سربراہان کے حوالے سے میجر عامر کے بیانات حکومت کے اصل ارادوں کو طشت از بام کرنے کیلئے کا فی ہیں۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=208612