عابد علی خاکسار
محفلین
جدید اردو شاعری میں وہ کون سے 3 شاعر ہیں جن کی نظموں کو جدید اردو شاعری کا نچوڑ کہا ہے تنقید نگاروں نے شاعروں کے نام اور انکی نظموں کے عنوان کیا ہیں
جدید اردو شاعری کا نقطہء آغاز آپ کس دور کو تصور کرتے ہیں۔ بعضے نقاد جنگِ آزادی 1857 کے بعد سے جدید اردو شاعری کا عہد شمار کرتے ہیں؛ بعضے بیسویں صدی کے پہلے یا دوسرے عشرے کو، اور کچھ تو اس کے بعد سے بھی۔ ویسے، اگر آج کے عہد تک جدید اردو شاعری کے حوالے سے تین شاعر منتخب کیے جائیں تو ہماری دانست میں آپ بڑی سہولت کے ساتھ علامہ محمد اقبال اور فیض احمد فیض کو نظم کے حوالے سے تو کم از کم اس فہرست میں شامل کر سکتے ہیں۔ آپ ذرا علامہ اقبال کی نظم 'مسجد قرطبہ' دیکھیے؛ فنی و فکری لحاظ سے شاید ہی کوئی نظم اس کی ہم پلہ ہو۔ ن۔م۔راشد، مجید امجد بھی بڑے نام ہیں۔ اب یہاں غزل اور نظم کا معاملہ بھی آئے گا اور جدید اردو شاعری کی حدبندی بھی کرنا ہو گی۔ مزید یہ کہ، کیا جدید اردو شاعری معنوی اعتبار سے یا جدید اردو شاعری فنی اعتبار سے! یا، مختلف ادبی تحریکوں کے تحت! یوں جیسے جیسے معیارات بدلیں گے، موضوع کی تحدید ہو گی، اسی طرح شعرائے کرام کے نام بدلتے جائیں گے۔ سوال نہایت عمومی نوعیت کا ہے۔جدید اردو شاعری میں وہ کون سے 3 شاعر ہیں جن کی نظموں کو جدید اردو شاعری کا نچوڑ کہا ہے تنقید نگاروں نے شاعروں کے نام اور انکی نظموں کے عنوان کیا ہیں
جدید اردو شاعری کا نقطہء آغاز آپ کس دور کو تصور کرتے ہیں۔ بعضے نقاد جنگِ آزادی 1857 کے بعد سے جدید اردو شاعری کا عہد شمار کرتے ہیں؛ بعضے بیسویں صدی کے پہلے یا دوسرے عشرے کو، اور کچھ تو اس کے بعد سے بھی۔ ویسے، اگر آج کے عہد تک جدید اردو شاعری کے حوالے سے تین شاعر منتخب کیے جائیں تو ہماری دانست میں آپ بڑی سہولت کے ساتھ علامہ محمد اقبال اور فیض احمد فیض کو نظم کے حوالے سے تو کم از کم اس فہرست میں شامل کر سکتے ہیں۔ آپ ذرا علامہ اقبال کی نظم 'مسجد قرطبہ' دیکھیے؛ فنی و فکری لحاظ سے شاید ہی کوئی نظم اس کی ہم پلہ ہو۔ ن۔م۔راشد، مجید امجد بھی بڑے نام ہیں۔ اب یہاں غزل اور نظم کا معاملہ بھی آئے گا اور جدید اردو شاعری کی حدبندی بھی کرنا ہو گی۔ مزید یہ کہ، کیا جدید اردو شاعری معنوی اعتبار سے یا جدید اردو شاعری فنی اعتبار سے! یا، مختلف ادبی تحریکوں کے تحت! یوں جیسے جیسے معیارات بدلیں گے، موضوع کی تحدید ہو گی، اسی طرح شعرائے کرام کے نام بدلتے جائیں گے۔ سوال نہایت عمومی نوعیت کا ہے۔