بم دھماکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آنکھوں دیکھا حال

محمد نعمان

محفلین
آج صبح ڈیرہ اسماعیل خان ٹاؤن حال کے باہر مصروف ترین شاہراہ پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا جو کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی میں نصب تھا۔۔۔۔۔۔۔ میرا گھر جائے وقوعہ سے قریبا سو گز کے فاصلے پر واقع ہے۔۔۔۔
دھماکے کے فورا بعد فائرنگ بھی ہوئی۔۔۔۔۔میہں قریبا تین منٹ بعد جائے وقوعہ پر موجود تھا جہاں ادھ کٹی لاشیں اور بری طرح زخمی لوگ تڑپ رہے تھے۔۔۔۔۔یہ تمام منظر دیکھ کر روح کانپ اٹھی اور میں تو وہیں برف بن گیا۔۔۔کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا ہوا ہے کیا کرنا ہے۔۔۔۔
بس وہاں زندہ لوگ مرنے والوں سے زیادہ بدتر نظر آتے تھے۔۔۔۔
پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی تھی مگر عوام پولیس سے پہلے امدادی کاروائیوں میں مصروف ہو چکے تھے۔۔۔۔۔
اور کیا لکھوں کہ کچھ لکھا نہیں جا رہا۔۔۔۔۔ہمارے محلے کے قریبی لوگ بھی زخمی ہوئے۔۔۔جبکہ ہمارے گھرانے میں سے بھی کوئی لقمہ بن سکتا تھا کیوں کہ ہم بھی اسی راستے سے گزرتے ہیں اور یہ قسمت تھی کہ اس وقت کوئی بھی اس راستے سے نہیں گزر رہا تھا۔ میرے تو کئی ایک دوستوں کی دکانیں بھی ہیں وہاں میں بیٹھا رہتا ہوں اکثر اگر آج میں وہاں ہوتا اس وقت تو کیا ہوتا؟؟؟؟؟؟؟؟
لیکن ایک بات میں نے نوٹ کی ہے کہ اس علاوے کی دکانوں کے علاوہ پورا شہر ویسے کا ویسا ہے اور تمام علاقوں میں دکانیں کھلی ہوئی ہیں اور گہما گہمی کم نہیں ہوئی جبکہ پہلے اس طرح کا کوئی بھی واقعہ ہوتا تھا تو پورا شہر ویران ہو جاتا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ لوگ شاید عادی ہو گئے ہیں اس قسم کے واقعات کے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
زین

لائبریرین
میں نے ایک نہیں کئی مرتبہ ایسے مناظر دیکھے ہیں‌۔

ابھی کچھ دیر پہلے ہی ہمارے دفتر سے کچھ فاصلے پر ایک سیاسی رہنماء کو فرقہ وارانہ دہشت گردی کا نشانہ بنادیا گیا ہے ۔ ہسپتال میں کچھ ہنگامہ آرائی بھی ہوئی ۔ شہر بند کردیا گیا ہے ۔
 
زین

لائبریرین
لیکن خیال کیا کریں ، ایسے واقعات کے فوری بعد جائے وقوعہ پر کھڑا رہنا خطرناک ہوسکتا ہے ۔

اس طرح کئی مرتبہ ہوا ہے کہ ایک دھماکے کے کچھ منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہوجاتا ہے ۔ کچھ عرصہ پہلے اسی طرح کے ایک واقعہ میں ہمارے ایک ساتھی کی آنکھ بھی ضائع ہوگئی تھی ۔
 
تیلے شاہ

محفلین
آج صبح ڈیرہ اسماعیل خان ٹاؤن حال کے باہر مصروف ترین شاہراہ پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا جو کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی میں نصب تھا۔۔۔۔۔۔۔ میرا گھر جائے وقوعہ سے قریبا سو گز کے فاصلے پر واقع ہے۔۔۔۔
دھماکے کے فورا بعد فائرنگ بھی ہوئی۔۔۔۔۔میہں قریبا تین منٹ بعد جائے وقوعہ پر موجود تھا جہاں ادھ کٹی لاشیں اور بری طرح زخمی لوگ تڑپ رہے تھے۔۔۔۔۔یہ تمام منظر دیکھ کر روح کانپ اٹھی اور میں تو وہیں برف بن گیا۔۔۔کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا ہوا ہے کیا کرنا ہے۔۔۔۔
بس وہاں زندہ لوگ مرنے والوں سے زیادہ بدتر نظر آتے تھے۔۔۔۔
پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی تھی مگر عوام پولیس سے پہلے امدادی کاروائیوں میں مصروف ہو چکے تھے۔۔۔۔۔
اور کیا لکھوں کہ کچھ لکھا نہیں جا رہا۔۔۔۔۔ہمارے محلے کے قریبی لوگ بھی زخمی ہوئے۔۔۔جبکہ ہمارے گھرانے میں سے بھی کوئی لقمہ بن سکتا تھا کیوں کہ ہم بھی اسی راستے سے گزرتے ہیں اور یہ قسمت تھی کہ اس وقت کوئی بھی اس راستے سے نہیں گزر رہا تھا۔ میرے تو کئی ایک دوستوں کی دکانیں بھی ہیں وہاں میں بیٹھا رہتا ہوں اکثر اگر آج میں وہاں ہوتا اس وقت تو کیا ہوتا؟؟؟؟؟؟؟؟
لیکن ایک بات میں نے نوٹ کی ہے کہ اس علاوے کی دکانوں کے علاوہ پورا شہر ویسے کا ویسا ہے اور تمام علاقوں میں دکانیں کھلی ہوئی ہیں اور گہما گہمی کم نہیں ہوئی جبکہ پہلے اس طرح کا کوئی بھی واقعہ ہوتا تھا تو پورا شہر ویران ہو جاتا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ لوگ شاید عادی ہو گئے ہیں اس قسم کے واقعات کے۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ رحم کرے میں نے ابھی بھائی کو فون کر کے معلومات لی ہیں وہ بھی گاڑی کا ذکر کر رہے تھے مگر بی بی سی سایئکل کا کی خبر دے رہی ہے
اب تو ڈیرہ جانےکا دل ہی نہیں کرتا ابھی کچھ سال پہلے کتنا سکون اور رونق تھی اب تو جس سے بات کرو وہ ایک بات کرتا ہے
ڈیرہ مت آنا اور اگر ہوسکے تو ہمیں بھی وہاں بلا لو
اللہ کریم رحم فرمائے اور ڈیرہ کو پھر سے "پھلاں دا سہرا" بنائے(آمین)
 
محمد نعمان

محفلین
کیا ہو گا؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہر وقت اب تو مجھے پریشانی سی لگی رہتی ہے۔۔۔۔۔۔
اور ہر وقت یہی سوچتا ہوں کہ کیا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
مغزل

محفلین
اللہ ہی اپنا کرم کرے تو کرے ہم نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تباہ ہونے اور تباہ کرنے میں۔
 
AHsadiqi

محفلین
ہم لوگ شاید عادی ہو گئے ہیں اس قسم کے واقعات کے
اللہ ہی اپنا کرم کرے تو کرے ہم نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تباہ ہونے اور تباہ کرنے میں۔
اللہ کریم کرم فرمائے اور ڈیرہ کو پھر سے "پھلاں دا سہرا" بنائے(آمین)
 
Top