بناتِ اسلام کی دینی و علمی خدمات

زیک

مسافر
قاضی اطہر مبارکپوری کی کتاب بناتِ اسلام کی دینی و علمی خدمات کا ایک ریویو یوگندر سکند نے لکھا ہے۔

کیا آپ میں سے کسی نے یہ کتاب پڑھی ہے؟ اس کے بارے میں آپ کے تاثرات؟
 

سویدا

محفلین
قاضی اطہر مبارک پوری صاحب نے اسلامی تاریخ‌ کے حوالے سے کافی کام کیے ہیں‌اور ان کی ہرکتاب اعلی تحقیق کا نتیجہ ہوتی ہے خاص طور پر عرب اور ہندوستان کے تعلق کے حوالے سے شبلی ، سید سلیمان ندوی کے بعد جو قابل ذکر کام قاضی اطہر مبارک پوری نے کیا وہ کسی اور نے نہیں‌کیا بلکہ قاضی صاحب نے اپنے پیش رو کے کام کو چار چاند لگادیے ،
قاضی اطہر مبارک پوری صاحب کی آپ بیتی بھی شائع ہوچکی ہے کاروان حیات کے نام سے پڑھنے کے قابل ہے ۔
جس کتاب کا آپ نے پوچھا ہے وہ بھی کافی اچھی کتاب ہے ،میں‌نے مکمل تو اس کا مطالعہ نہیں‌کیا ہے لیکن جستہ جستہ مقامات سے ضرور پڑھی ہے،
مغربی تہذیب اورمستشرقین نے اس حوالے سے کافی غلط فہمی پھیلائی ہے کہ اسلام نے عورت کی تعلیم پر کوئی توجہ یا اہمیت نہیں دی لیکن اس کتاب میں‌عہد نبوی ، عہد صحابہ وتابعین کے دور کی ان قابل ذکر خواتین کو موضوع تحقیق بنایا جنہوں نے دینی اور علمی خدمات انجام دیں
 

ابن جمال

محفلین
اس تعلق سے مزید اگر کچھ پڑھنے کا کسی کوشوق ہے تو وہ حافظ ذہبی کی سیر اعلام النبلاء کا مطالعہ کرسکتاہے اس میں نامور صحابیات،تابعیات اوراسلام کے دیگر مختلف ادوار میں علم وفضل کے لحاظ سے مشہور خواتین کاتذکرہ ہے۔
 

ابو ثمامہ

محفلین
پير ذوالفقار نقشبندى صاحب كى كتاب "خواتين اسلام كے كارنامے" اس باب مين خاصے كى چيز ہے.
 

ابو لبابہ

محفلین
السلام علیکم جناب
زکر کردہ کتاب بھی مفید ہے اور اس موضوع پر ماضی قریب کے مشہور ماہر تعلیم پروفیسر سید محمد سلیم کی کتاب بہ نام ’’مسلامن خواتین کی دینی و علمی خدمات‘‘ بھی کافی اچھی ہے۔ اسے کراچی سے زوار اکیڈمی نے شائع کیا ہے۔ اردو بازار میں دستیاب ہے۔
 

ابو لبابہ

محفلین
السلام علیکم جناب
زکر کردہ کتاب بھی مفید ہے اور اس موضوع پر پروفیسر سید محمد سلیم کی کتاب بہ نام مسلمان خواتین کی دینی و علمی خدمات بھی کافی اچھی ہے۔ اسے کراچی سے زوار اکیڈمی نے شائع کیا ہے۔ اردو بازار میں دستیاب ہے۔
 
Top