ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
زبردست، برادرم ظہیراحمدظہیر۔ مابدولت اس غزل کے ایک ایک شعر کو پڑھ کراپنی انگلیوں میں دادوتحسین کےچند کلمات کلیدی تختے پرکوٹنے کے لیے اضطراب محسوس کرتے رہے ، تاآنکہ اپنی حسرت یااپنا فرض پورانہ کرلیا!:):)

’’ شما بدولت‘‘ کی اس حرکت سے مابدولت بہت خوش ہوئے!:):):)
کلیدی تختے پرکُٹی ہوئی اس داد کا بہت بہت شکریہ!!! اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ مسکراتا رکھے!
 

لاریب مرزا

محفلین
ہم نے بھی ثامر بھائی کا نام جب سے دیکھا ہے یہی سوچ رہے تھے کہ ان سے مطلب پوچھا جائے۔ آپ نے پوچھ لیا تو ہمیں بھی مطلب پتہ چل جائے گا۔ :)
بہت شکریہ ثامر شعور
برسبیلِ تذکرہ ، آپ کا نام ثامر بہت منفرد ہے ۔ پہلےکبھی نہیں سنا ۔ اس کے معنی کیا ہوتے ہیں؟ کیا یہ ثمر سے مشتق ہے؟!
 

ثامر شعور

محفلین
برسبیلِ تذکرہ ، آپ کا نام ثامر بہت منفرد ہے ۔ پہلےکبھی نہیں سنا ۔ اس کے معنی کیا ہوتے ہیں؟ کیا یہ ثمر سے مشتق ہے؟!
جی ظہیر صاحب ،ثمر سےہی ہے۔ ثامرمطلب پھل والا۔ (ثامرشعور یعنی' عقل کے پھل والا' ) ۔:):)

ہم نے بھی ثامر بھائی کا نام جب سے دیکھا ہے یہی سوچ رہے تھے کہ ان سے مطلب پوچھا جائے۔ آپ نے پوچھ لیا تو ہمیں بھی مطلب پتہ چل جائے گا۔ :)
؎
توآپ نے پوچھا کیوں نہیں اب تک؟ اپنے نام کا مطلب تو میں نے بچپن سے ہی رٹا ہوا ہے :)
 
غزل

بنا کےپھر مجھے تازہ خبر نہ جاؤ تم
اب آگئے ہو تو پھر چھوڑ کر نہ جاؤ تم

میں ڈرتے ڈرتے سناتا ہوں اپنے اندیشے
میں کُھل کے یوں نہیں کہتا کہ ڈر نہ جاؤ تم

کہاں کہاں مجھے ڈھونڈو گے پرزہ پرزہ ہوں
مجھے سمیٹنے والے! بکھر نہ جاؤ تم

بڑھے ہو تم مری جانب تو ڈر یہ لگتا ہے
مرے قریب سے آکر گزر نہ جاؤ تم

خیال و فکر کی سمتیں بدلتی رہتی ہیں
پلٹ سکو نہ جدھر سے اُدھر نہ جاؤ تم

کرو نہ کاوشیں اُن کی نظر میں رہنے کی
ظہیر اُن کی نظر سے اُتر نہ جاؤ تم

ظہیر احمد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جولائی ۲۰۰۹​
واہ ظہیر بھائی صاحب، بڑی عمدہ غزل کہی ہے۔زبردست۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اگرچہ ایڈیٹرکامراسلہ نگارکی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ،تاہم آپ خاطرجمع رکھئے،میری رائے حتمی ہے۔ ہاہاہاہا!
اچھا تو اب آپ اتنے سیماب صفت بھی نہیں ہیں ۔ چلئے ہمیں اطمینان ہوگیا ۔ اب آئندہ سے آپ کی بات کا عتبار کرلیا کریں گے ۔ :):):)
 

محمداحمد

لائبریرین
میں ڈرتے ڈرتے سناتا ہوں اپنے اندیشے
میں کُھل کے یوں نہیں کہتا کہ ڈر نہ جاؤ تم

کہاں کہاں مجھے ڈھونڈو گے پرزہ پرزہ ہوں
مجھے سمیٹنے والے! بکھر نہ جاؤ تم

بڑھے ہو تم مری جانب تو ڈر یہ لگتا ہے
مرے قریب سے آکر گزر نہ جاؤ تم

خیال و فکر کی سمتیں بدلتی رہتی ہیں
پلٹ سکو نہ جدھر سے اُدھر نہ جاؤ تم

کرو نہ کاوشیں اُن کی نظر میں رہنے کی
ظہیر اُن کی نظر سے اُتر نہ جاؤ تم

ہمیشہ کی طرح لاجواب کلام!

خوبصورت اشعار!

ایک ایک شعر نگینہ!

کمال ! کمال!
 
Top