دکھ کس بات کا بی بی ۔۔
یہاں انسان انسان کا گلہ کاٹتا ہے ۔۔ کون دیکھتا ہے ؟؟
سڑک پر تڑپتے ہوئے مر جاتا ہے ۔۔۔ کون دیکھتا ہے ؟؟
اپنے گھر میں 52 انچ کا ہوم تھیٹر لگا کے بد مست رہتا ہے ۔۔۔۔
پڑوس کے گھروں میں ہفتوں سے فاقے چل رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ کون دیکھتا ہے ؟؟
جان بچانے کی ادویات میں ملاوٹ کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ کون دیکھتا ہے ؟؟
پینے کو پانی نہیں دیتا ۔۔۔ سڑک پر گاڑی دھوتا ہے ۔۔ کون دیکھتا ہے ؟؟
بالفرضکوئی دیکھ رہا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تب بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کون سوچتا ہے ؟؟
میم میم مغل کتنی زبردست بات کی ہے ۔ اب میں آپ کی بھی فین ہوتی جا رہی ہوں ۔
ہر فن مولا ہیں آپ تو، محسن یا کوئی اور پلیز پلیز مجھے وہ لنک دے مجھے مغل کی وہ تحریر پڑھنی ہے
بلکہ مغل آپ اپنی تحریروں کو ابتک ہم سے چھپائے ہوئے ہیں ذرا اتہ پتہ تو دیں اگرچہ آپ کی گاڑھی اردو کبھی کھبار اوپر سے نکل جاتی ہے لیکن سیکھتے سیکھتے سیکھ ہی جائیں گے
وسلام
ادی ۔۔ تعبیر خوش رہیں۔۔ میرے حق میں دعا کیا کیجئے ۔
یہ رہا اس افسانے کا ربط ۔۔ اپنی رائے ضرور دیجئے گا،
آپ لوگوں کو کچھ بھی نظر آرہا ہو مجھے تو بس ایک"ماں"نظر آرہی ہے جو کسی بھی خطرے کی پروا کیے بنا اپنے بچے کو بچا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔