بندہ پرور خدا نہ ہو جائے

بہت خوب راحیل بھائی ! چھوٹی بحور میں کیا کیا مضامین لاتے ہیں !! سبحان اللہ ! اللہ تعالیٰ سلامت رکھے آپ کو۔ بہت داد !!
سر، میں آپ کی غزلیں دیکھ رہا تھا۔ آپ اس دور میں کلامِ تر کہہ رہے تھے جب بندہ اکڑ بکڑ بمبے بو سیکھ رہا تھا۔ آپ تعریف کرتے ہیں تو جی پھول کے کپا ہو جاتا ہے۔ اللہ آپ کو سدا خوش رکھے!
میں سرکار کے کلام کا حوالہ دیتا مگر پروفائل پر جانے سے معلوم ہوا کہ آپ ہر ایرے غیرے کو کوائف نامے میں جھانکنے نہیں دیتے۔ آپ امریکہ میں ایٹم بم بناتے ہیں کیا؟
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

راحیل فاروق بھائی ۔ اللہ آپ کو خوش کھے۔ آپ کی انہی باتوں نے تو دل موہ لیا ہے ۔ :) کوائف نامے میں چونکہ کوئی قابلِ ذکر بات سرے سے ہے ہی نہیں اس لئے اپنے آپ کو شرمندگی اور جھانکنے والوں کو مایوسی سے بچانے کے لئے یہ انتظام کیا ہوا تھا ۔ اب راز کھل ہی گیا ہے تو یہ لیجیے بوریا دروازے سے اتار کر ایک طرف رکھ دیتے ہیں ۔ بیٹھنے کے کام آئے گا ۔ خوش آمدید! خوش آمدید!

بھائی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک بات اور کہنا چاہوں گااور وہ یہ کہ آپ کی نثر مجھے بے انتہا پسند آتی ہے ۔ بس یہ سمجھ نہیں آتا کہ داد کس طرح دی جائے ۔ خالی ریٹنگ کا بٹن دبادینا تو ناانصافی ہے۔ میں یہ کہنے میں تامل نہیں کروں گا کہ یوسفی صاحب کے بعد ایسا شستہ اور معیاری مزاحیہ ادب چند ہی لوگوں کے ہاں ہی نظرآتا ہے اور ان میں سے ایک آپ ہیں۔ نیرنگ خیال بھی اچھا لکھتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں یوں سمجھئے کہ آپ دونوں کو ملا کر اردو محفل پر پونا نہیں تو کم از کم آدھا یوسفی تو موجود ہے ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!!
 
Top