بنوں:جی ٹی ایس چوک پر رکشہ پر فائرنگ،2 افراد جاں بحق،2 زخمی

بنوں:جی ٹی ایس چوک پر رکشہ پر فائرنگ،2 افراد جاں بحق،2 زخمی

بنوں .....بنوں میں رکشہ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بنوں میںجی ٹی ایس چوک پر نامعلوم ملزمان نے رکشہ پر فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 2افرادجاں بحق اور2زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا۔ فوری طور پر مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=153223
 
اس وقت دنیا کو سب سے بڑا درپیش چیلنج دہشت گردی ہے اس پر سب متفق ہیں۔ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہ ہے اور یہ قابل مذمت ہے۔ اسلام میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کی کوئی گنجائش نہیں اور طالبان، القائدہ ، لشکر جھنگوی اور دوسری کالعدم جماعتیں اور القاعدہ دہشت گرد تنظیمیں ہولناک جرائم کے ذریعہ اسلام کے چہرے کو مسخ کررہی ہیں۔ برصغیرسمیت پُوری دنیا میں اسلام طاقت سے نہیں،بلکہ تبلیغ اور نیک سیرتی سے پھیلاجبکہ دہشت گرد طاقت کے ذریعے اسلام کا چہرہ مسخ کررہے ہیں۔طالبان ایک رستا ہوا ناسور ہیں اور اس ناسور کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے.معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، بم دہماکے کرنا،خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے،جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
’ضرب عضب‘ ناکام بنانے کا منصوبہ
https://awazepakistan.wordpress.com
 
Top