بنوں سے متعلقہ موضوعات کے لیے اردو فورم

نبیل

تکنیکی معاون
برادرم وہاب اعجاز خان نے خاص اہل بنوں کے لیے ایک اردو فورم تشکیل دیا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں:

بنوں فورم

نوٹ کرنے والی بات یہ ہے کہ یہ فورم ایک فری ویب ہوسٹ پر سیٹ اپ کیا گیا ہے۔ یہ انفارمیشن ان کے لیے مفید ہے جو خود سے ایک اردو فورم سیٹ اپ کرنا چاہتے ہیں لیکن ایک ویب ہوسٹ‌ پیکج خریدنا نہیں چاہتے۔
 

دوست

محفلین
فورم تو اچھا ہے مگر پاکستانیوں‌کی طرح مجھے فری کے لفظ نے کشش کیا ہے :lol:
 

جیسبادی

محفلین
میں سوچ رہا ہوں کہ وہاب کے فورم پر جا کر "خان" کا صارف نام لے لوں۔ لگتا ہے ابھی تک کسی نے نہیں لیا۔ اس طرح سب سے بڑا خان بن جاؤں گا۔
 

فرضی

محفلین
وہاب بھائی آپکے فورم کو کیا ہوگیا؟ وہاں تو کچھ نہیں پڑھا جارہا۔ جیسے اردو فانٹ کی سپورٹ نہ ہو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
واقعی، جو حصہ فورم کی طرف سے لکھا گیا ہے، یعنی ہدایات وغیرہ، وہ تو صاف دکھائی دے رہی ہیں، انگریزی بھی ٹھیک ہے، لیکن اردو کچھ ایسے دکھائی دے رہی ہے:
کچھ اس فورم سے متعلق
فورم کے متعلق جانیے
ناظم شاہ فینز 1 1 ہفتہ اپریل 22, 2006 9:21 pm
wahab تازہ ترین خط
کوئی نئے خطوط نہیں ہیں مدد
فورم میں لکھنے پڑھنے رجسٹریشن اور لاگ ان کی مشکلات کے متعلق فورم
ناظم شاہ فینز 1 1 ہفتہ اپریل 22, 2006 9:23 pm
wahab تازہ ترین خط
کوئی نئے خطوط نہیں ہیں فورم Ú©Û’ متعلق اپنی رائے دیں
یہاں فورم کو بہتر بنانے کے متعلق تجاویز دیں
ناظم شاہ فینز 1 1 ہفتہ اپریل 22, 2006 10:21
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
جی لیکن ڈیٹا بیس کے پارٹ کے ساتھ مسئلہ ہے۔ ابھی یوزر نیم تو بالکل درست ہیں۔ لگتا ہے کہ ڈیٹا ریٹریول درست نہیں ہو پارہا۔
بےبی ہاتھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے لگتا ہے کہ میرے فری ہوسٹ‌پر فورم سیٹ‌اپ کرنے کے ٹیوٹوریل لکھنے کی دیر تھی کہ مائی فری ویبز والوں نے کچھ ایسی تبدیلی کر دی ہے کہ اب ڈیٹابیس میں اردو سیو اور وہاں سے اردو پڑھنا ناممکن ہو گیا ہے۔ جو یوزر نیم صحیح دکھائی دے رہے ہیں وہ انگریزی میں ہیں۔ اس کے علاوہ جو کچھ اردو میں صحیح دکھائی دے رہا ہے وہ ڈیٹابیس سے نہیں بلکہ لینگویج فائلز سے آ رہا ہے۔ ڈیٹابیس کی utf-8 سیٹنگ بظاہر ٹھیک نظر آ رہی ہے۔ پتا نہیں کہاں گڑبڑ ہو رہی ہے؟ عجیب معمہ ہے۔
 

زیک

مسافر
کیا myfreewebs والوں نے مائی‌ایس‌قیو‌ایل اپگریڈ کر کے 4.1 تو نہیں کر دی؟ کیا نیا فورم انسٹال کر کے بھی یہی مسئلہ آتا ہے یا صرف پرانے فورمز کے ساتھ ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا نے کہا:
کیا myfreewebs والوں نے مائی‌ایس‌قیو‌ایل اپگریڈ کر کے 4.1 تو نہیں کر دی؟ کیا نیا فورم انسٹال کر کے بھی یہی مسئلہ آتا ہے یا صرف پرانے فورمز کے ساتھ ہے؟

phpMyAdmin انٹرفیس پر مائی ایس کیو ایل کا ورژن 4.1.16-standard لکھا نظر آ رہا ہے جبکہ کیریکٹر سیٹ‌ utf8_general_ci ہے۔

جب میں نے فورم انسٹال کی تھی اس وقت صحیح چل رہی تھی۔ ایک دو دن میں یہ گڑبڑ ہو گئی۔ کیا دوبارہ انسٹال کرنے سے کوئی فرق پڑنا چاہیے؟
 

زیک

مسافر
ہو سکتا ہے کہ انہوں نے آپ کے انسٹال کرنے کے بعد ڈیٹابیس اپگریڈ کیا ہو۔ کیا phpMyAdmin کے ذریعہ آپ کو اردو صحیح نظر آتی ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
لگتا تو یہی ہے کہ انہوں نے ہمارے فورم انسٹال کرنے کے بعد ہی کوئی اپڈیٹ‌کی ہے۔ ڈیٹا phpMyAdmin میں بھی ٹھیک نظر نہیں آتا۔
 

زیک

مسافر
میرا اندازہ یہ ہے کہ انہوں نے مائی‌ایس‌قیو‌ایل کو 4.0 سے 4.1 پر اپگریڈ کیا ہے۔ نیا فورم انسٹال کر کے صحیح چلے گا۔

البتہ وہاب کو اگر اپنا فورم ٹھیک کرنے میں مدد چاہیئے تو میں کر سکتا ہوں۔
 
جواب

نیکی اور پوچھ پوچھ
یار زکریا میں نے نبیل سے بات کی تھی لیکن اس نے اس سلسلے میں کسی قسم کی دلچسپی کا اظہار نہیں‌کیا۔ یار کچھ کرو میرا ڈیٹا بھی ضائع ہو رہا ہے۔ میں نے ایک دفعہ پھر اپ گریٹ کیا لیکن اس سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ میں تم کو پاس ورڈ اور یوزر نیم ذاتی خط میں بھیج دوں گا۔
 

پاکستانی

محفلین
وہاب لگتا ہے فری وئیر والوں کو مجھ سے کوئی بیر ہے نہ میں فورم کی بات چھیڑتا نہ نبیل اس پر ٹیوٹوریل تحریر کرتا اور نہ نوبت یہاں تک پہنچتی۔

بہرحال گھبراؤ نہیں یارا ابھی بھی بہت سے آپشن ہیں انشاءاللہ کوئی نہ کوئی حل ضرور نکل آئے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، اگر آپ وہاب کی فورم کا مسئلہ ٹھیک کر دیں تو اس کے بارے میں ہمیں بھی بتا دیجیے گا۔

وہاب، یار اب مجھے سب کچھ تو نہیں معلوم ہوتا۔ :(
 
Top