بنوں میں پولیوورکرپر گھات لگا کر فائرنگ ،خاتون ورکر جاں بحق

بنوں میں پولیوورکرپر گھات لگا کر فائرنگ ،خاتون ورکر جاں بحق

بنوں…بنوں میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے خاتون پولیوورکرجاں بحق ہوگئی ،واقعہ سوکڑی کے علاقے میں پیش آیا،اور خاتون پولیو ورکر انسداد پولیو مہم پر جانے کیلئے جیسے ہی گھر سے باہر نکلی پہلے سے گھات لگائے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی ، جس سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ، لاش کو بنوں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ، واقعے کا مقدمہ بنوں تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ہے ۔

http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=143032
 

علمائے کرام نے پولیو ٹیمز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں شرعی طور پر ناجائز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت اور حرمت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر سنی اتحاد کونسل کے 30 مفتیان کرام نے اپنے اجتماعی شرعی اعلامیہ میں قرار دیا ہے کہ پولیو ورکرز پر حملے غیرشرعی اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں، پولیو مہم میں رکاوٹ پیدا کرنا بدترین گناہ، سنگین جرم اور انسانیت دشمن عمل ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلانا والدین کا شرعی، قانونی اور اخلاقی فرض ہے، پولیو کے قطرے پلانے میں دینی و شرعی اعتبار سے کوئی حرج نہیں کیونکہ پولیو ویکسین میں کسی بھی طرح کا کوئی حرام مادہ موجود نہیں بلکہ پولیو ویکسین انتہائی محفوظ دوا ہے، مذہب کی من مانی تشریح کے ذریعے پولیو کی مہم کے خلاف پرتشدد کارروائیاں خلاف اسلام ہیں، پولیو ورکرز ایک قومی خدمت سرانجام دے رہے ہیں اور صحت مند قوم کی تشکیل میں مثبت فریضہ کی ادائیگی میں مصروف ہیں جو گمراہ لوگ لاکھوں بچوں کے اپاہج بن جانے کے خطرات پیدا کررہے ہیں وہ اللہ کے عذاب کو دعوت دیتے ہیں۔ شرعی اعلامیہ میں والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ منفی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں اور بچوں کو موذی مرض اور زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انہیں پولیو کے قطرے پلائیں اور پوری قوم پولیو کے خاتمے کی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، پولیو ویکسین معذور نہیں کرتی بلکہ معذوری سے بچاتی ہے۔ شرعی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں 2013 میں 2012کے مقابلے میں پولیو کا شکار ہونے والوں کی تعداد بڑھی ہے، قابو نہ پایا گیا تو پاکستانیوں پر بین الاقوامی سفر کرنے پر پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ تین سال کے دوران 30سے زائد پولیو ورکرز کی شہادتیں قابل مذمت ہیں۔ انسداد پولیو مہم میں میڈیا، علماء، سیاسی کارکنوں، سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں سمیت سیکورٹی اداروں کو مشترکہ طور پر حصہ لینا ہوگا تاکہ قوم کے محفوظ اور صحتمند مستقبل کو یقینی بنایا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلوچستان: لورالائی میں پولیو ٹیم پر حملہ، اہلکار ہلاک

http://awazepakistan.wordpress.com
 
آخری تدوین:
Top