بنگال کے شیر کی نسل کو بچانے کی کوشش

120429163724_bengal_tiger_endangered_species_new_methods_304x171_afp.jpg

بنگال کے شیروں کی نسل غیرقانونی شکاریوں کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہے
بنگلہ دیش میں ہونے والے ایک اجلاس میں جنگلی حیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ خطرے سے دوچار بنگال کے شیر کی نایاب نسل کو بچانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔
ان ماہرین کا تعلق بنگلہ دیش، بھارت اور برطانیہ سے ہے اور ان کا کہنا ہے کہ بنگال کے شیر کی نسل کے تحفظ کے لیے نئے طریقے استعمال کرنا ہوں گے جن میں کیمرہ ٹریپس کے علاوہ شیر کے فضلے سے جنیاتی نمونے جمع کرنا وغیرہ شامل ہے۔
ان ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بنگال کے شیروں کی آبادی کے رجحانات کو سمجھنے کے لیے درست اعداد و شمار کا ہونا بنیادی اہمیت کا حامل ہے لیکن پنجوں کے نشانات کی ٹریکنگ جیسے روایتی طریقوں سے یہ اعداد و شمار حاصل کرنا مشکل ہے کیونکہ مون سون کی بارشوں میں یہ نشانات غائب ہوسکتے ہیں۔
بنگال کے شیر کی نسل غیرقانونی شکاریوں کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہے اور بنگلہ دیشی حکام کہتے ہیں کہ ان کے پاس اس مسئلے کے حل کے لیے وسائل کی کمی ہے۔
ربط
http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2012/04/120430_bengal_tiger_endangered_ar.shtml
 

عسکری

معطل
انکل جی معلومات کو یکدم ریلیز نا کریں ۔ میری میموری مکس ہوتی جا رہی ہے میرے خیال سے ایک یا دو دھاگے 24 گھنٹے میں ۔ ایڈوانس سوری اگر برا لگے تو :roll:
 

عسکری

معطل
انکل جی معلومات کو یکدم ریلیز نا کریں ۔ میری میموری مکس ہوتی جا رہی ہے میرے خیال سے ایک یا دو دھاگے 24 گھنٹے میں ۔ ایڈوانس سوری اگر برا لگے تو :roll:

اس میں مزاح کیا ہے :( ارے بھئی ایک طرح سے اتنی زیادہ معلومات کو دماغ میں جگہ نہیں دی جا سکتی قیمتی معلوماتی دھاگے مس ہو رہے ہیں اس لیے کہا کیا غلط کیا ؟
 
Top