بنگلہ دیش کا دورہء سری لنکا - 2017

یاز

محفلین
بنگلہ دیش کی ٹیم سری لنکا میں 2 ٹیسٹ میچ، 3 ون ڈے میچ اور 2 ٹی20 میچ کھیلے گی۔

پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو رہا ہے۔ گالے میں ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے شروع ہو گا۔
 

ابن توقیر

محفلین
یہاں دن کا اختتام سری لنکا کے شہزادوں نے 321 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کیا۔آج کے دن 88 اوورز کھیلے گئے۔کوسل مینڈس 166 رنز پر بلے بازی جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ گونارتھنے 85 رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے تھے۔سری لنکن ٹیم اس وقت خود آزمائشوں کا شکار ہے پر بنگلہ دیش کے ٹائیگرز کو تخنہ مشق بنانے کا ارادہ رکھتی نظر آرہی ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
129 اعشاریہ 1 اوورز کھیل کر 494 رنز بنائے ہیں اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا نے۔آل آوٹ ہوئے،جبکہ مینڈس بدقسمت رہے اور دو سو کا ہندسہ عبور نہیں کرپائے،وہ 194 رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش نے اپنی اننگز کا آغاز کردیا ہے،اس وقت 31 رنز بغیر کسی نقصان کے ان کی بیٹنگ جاری ہے۔آج کے دن کے 36 اوورز باقی ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
بنگلہ دیش کی جانب سے بہترین اوپننگ پارٹنرشپ تمیم اقبال کے 57 پر رن آوٹ ہونے کے بعد ختم ہوئی۔121 رنز پر 1 آوٹ،سرکار جی 60 پر کھیل رہے ہیں۔آج کے دن کے کھیل میں 8 اعشاریہ 2 اوورز باقی ہیں۔
 
اسٹمپس ڈے 2:
لنکا 494آل آؤٹ
بنگلہ 133-2
بنگلہ اوپنرز نے کمال کا آغاز کیا لیکن دن کے اختتام پر گرنے والی دو وکٹس سے کچھ فرق پرا البتہ ابھی بھی کافی برابری کی صورتحال۔
البتہ کل سے رنگنا کی پر گیند نچانا شروع ہو گئی تو پھر ٹائیگرز کے لئے کافی مشکلات ہو جائینگی۔
 
اسٹمپس ڈے 3
لنکا 494 آل آؤٹ
بنگلہ 312 آل آؤٹ
لنکا لیڈ بائے 182 رنز۔۔۔۔
آج بارش کے باعث سارے دن کا کھیل ممکن نہیں ہو سکا۔
لیکن لنکا نے ہلکی سے میچ پر گرف مضبوط کر لی۔اب دیکھتے ہیں کل کیا گُل کھلاتے ہیں۔۔
 

ابن توقیر

محفلین
سری لنکا تیسری اننگز کے کھیل میں 55 رنز بغیر کسی نقصان کے بناچکا ہے،اس کی مجموعی لیڈ 237 رنز کی ہوچکی ہے۔میچ مکمل طور پر سری لنکا کے ہاتھ میں ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
چوتھے دن کے پہلے سیشن کا کھیل،سری لنکا کے شہزادوں نے برتری کو 264 رنز تک پہنچا دیا ہے۔آج کے دن 69 اوورز مزید ہوں گے۔
 

ابن توقیر

محفلین
بنگلہ دیش کو مزید 447 رنز کی ضرورت ہے ٹیسٹ میچ میں جیت اپنے نام کرنے کے لیے،آج کے دن 24 اوورز کا کھیل باقی ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
سری لنکا یہ میچ 259 رنز سے اپنے نام کرلیا تھا،ہیراتھ نے چوتھی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
 
دوسرے ٹیسٹ کولمبو میں جاری۔
لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ۔۔
بنگلہ کا میچ جیتنے کے چانسز تو ٹاس پر ہی ختم ہو چُکے۔
اور اگر پہلے سیشن سے 3-4 وکٹس نہ نکلے تو اگلے 5 سیشن لنکن کو گیندیں کرواتے گزرنے والے۔۔۔۔
 
لنچ ڈے 1
لنکا 70-4
بنگالیوں نے لگتا ہے میری سُن لی ہے۔ اب اگر وہ جلد از جلد لنکا کی اننگ کو ختم کر دیں تو دوسرے دن کی بہترین بیٹنگ پچ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ورنہ چوتھی اننگ میں پھر رنگنا کی اُنگلیوں کے جادو کا وار رُک نہ پائے گا۔۔
 

ابن توقیر

محفلین
پہلے دن 83 اعشاریہ 1 اوورز کا کھیل ہوسکا تھا جس میں سری لنکا نے 238 رنز بنائے تھے 7 وکٹیں گرا کر۔
 

یاز

محفلین
تمام تر محنت اور بہتر آغاز کے بعد میچ کو تھالی میں رکھ کر حریف ٹیم کو پیش کرنے کا فن غربی و شرقی پاکستان کو خوب آتا ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
یہاں سری لنکا 301 رنز پر 8 وکٹیں گنوائے اپنی بلے بازی جاری رکھے ہوئے ہے،سری لنکا کی مجموعی برتری 172 رنز کی ہوچکی ہے۔پانچویں دن کا پہلا سیشن جاری ہے۔
 
Top