بنگلہ دیش:ہم جنس پرستوں کا پہلا میگزین جاری

اسلام آباد(صالح ظافر) بنگلہ دیش کے ہم جنس پرستوں نے اپنا پہلا میگزین جاری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 56صفحات پر مشتمل اس جریدے کا نام ’روپ بان‘ ہے اور جمعہ کو ڈھاکا میں اس کا اجرا کیا گیا۔ روپ بان کے ایڈیٹر کے مطابق یہ ہم جنس پرستوں کے حقوق کےلیے ایک بہت بڑی پیشرفت ہے۔ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ یہ میگزین سہ ماہی ہوگا اور یہ اخبار کے اسٹالوں پر دستیاب نہیں ہوگا۔ روپ بان ایک بنگالی افسانوی کہانی کا نام ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں ہم جنس پرستی غیر قانونی اور قابل سزا جرم ہے۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=164876
 
Top