بن کر جو کوئی سامنے آتا ہے آئینہ از محمداحمد

نیرنگ خیال

لائبریرین
آج جب جاسمن صاحبہ کے کیفیت نامہ پر ہم کیفیت نامہ آپ کا اور تبصرہ ہمارا میں اپنے تبصرے فرمانے میں مصروف تھے تو دوران گفتگو احمد بھائی نے اس ردیف کا ذکر کیا۔ پہلی بار میں مجھے یہ غزل یاد نہ آ سکی۔ لیکن کچھ دیر بعد ہی مجھے جب اپنا پسندیدہ شعر یاد آیا کہ "آویزہ دیکھتے ہیں وہ جھک کر قریب سے" تو ساتھ ہی یہ مکمل غزل بھی یاد آگئی۔ اگرچہ یہ غزل احمد بھائی نے 2016 کے سالانہ محفلی مشاعرہ میں پیش کی تھی اور محفل پر موجود ہے۔ لیکن میں اسے پھر بھی پسندیدہ کلام کے زمرے میں لگا رہا ہوں۔

بن کر جو کوئی سامنے آتا ہے آئینہ
خیمے میں دل کے آکے لگاتا ہے آئینہ

وہ کون ہے یہ مجھ سے کبھی پوچھتا نہیں
میں کون ہوں یہ مجھ کو بتاتا ہے آئینہ

اس عکس کے برعکس کوئی عکس ہے کہیں
کیوں عکس کو برعکس دکھاتا ہے آئینہ

خود کو سجائے جاتے ہیں وہ آئینے کو دیکھ
جلووں سے اُن کے خود کو سجاتا ہے آئینہ

خود آئینے پہ اُن کی ٹہھرتی نہیں نظر
کیسے پھر اُن سے آنکھ ملاتا ہے آئینہ

یہ میرا عکس ہے تو مگر اجنبی سا ہے
کیوں کر مجھے مجھی سی چُھپاتا ہے آئینہ

کب دل کے آئینے میں کھلا کرتے ہیں گُلاب
کب آئینے میں پھول کھلاتا ہے آئینہ

آویزہ دیکھتے ہیں وہ جُھک کر قریب سے
یا اُن کو کوئی راز بتاتا ہے آئینہ

جب میرا عکس مجھ سے مماثل نہیں رہا
کیوں میرا عکس مجھ کو دکھاتا ہے آئینہ

اس آئینے میں عکس کسی کا ہے رات دن
احمدؔ یہ عشق دل کو بناتا ہے آئینہ

محمداحمد​
 

محمداحمد

لائبریرین
آج جب جاسمن صاحبہ کے کیفیت نامہ پر ہم کیفیت نامہ آپ کا اور تبصرہ ہمارا میں اپنے تبصرے فرمانے میں مصروف تھے تو دوران گفتگو احمد بھائی نے اس ردیف کا ذکر کیا۔ پہلی بار میں مجھے یہ غزل یاد نہ آ سکی۔
صبح صبح آپ کا شگفتہ تبصرہ پڑھ کر طبیعت میں واقعی جولانی در آئی تھی۔ :)
اگرچہ یہ غزل احمد بھائی نے 2016 کے سالانہ محفلی مشاعرہ میں پیش کی تھی اور محفل پر موجود ہے۔ لیکن میں اسے پھر بھی پسندیدہ کلام کے زمرے میں لگا رہا ہوں۔
نین بھائی آپ کی محبت ہے۔ :in-love:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کمال غزل ہے!

ویسے تو سب اشعار ایک سے بڑھ کر ایک ہیں لیکن یہ
شعر بہت ہی خوبصوووووورت ہے۔
شکریہ جاسمن صاحبہ۔ اپنی ہی غزل ہے۔۔۔ :biggrin:

واہ،
کیا خواب آئینہ سازی کی ہے۔
شاندار غزل
شکریہ سر۔ انتخاب کی پذیرائی پر شکرگزار ہوں۔ :cowboy1:

بے حد کمال نین میاں
بہت ساری دعائیں جیتے رہیے خوش رہیے۔۔
بہت شکریہ نوازش۔۔۔ قسم سے میرا ہی کمال ہے۔ ورنہ شاعری کی سستی تو اپرم پار ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

فرحت کیانی

لائبریرین
اس عکس کے برعکس کوئی عکس ہے کہیں
کیوں عکس کو برعکس دکھاتا ہے آئینہ

جب میرا عکس مجھ سے مماثل نہیں رہا
کیوں میرا عکس مجھ کو دکھاتا ہے آئینہ

واہ واہ۔ خوب صورت کلام شامل کیا ہے۔ زبردست۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اس عکس کے برعکس کوئی عکس ہے کہیں
کیوں عکس کو برعکس دکھاتا ہے آئینہ

جب میرا عکس مجھ سے مماثل نہیں رہا
کیوں میرا عکس مجھ کو دکھاتا ہے آئینہ

واہ واہ۔ خوب صورت کلام شامل کیا ہے۔ زبردست۔
سچ کہافرحت۔۔۔ بہت ہی اعلی کلام ہے احمد بھائی کا۔ شکرگزار ہوں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
Top