بوتل

سید عمران

محفلین
یہ حشو میں شمار ہوگا، یعنی "صفائی کا"، ایسی صورت میں خالی تیزاب ہی لکھ دیں تو کافی ہے!
بس اب اس سے زیادہ کیا اختصار ہوسکتا ہے۔۔۔
’’یہاں تازہ مچھلی ملتی ہے‘‘ والے سائن بورڈ کے الفاظ کی کتر بیونت یاد آگئی!!!
 

فہیم

لائبریرین

سید عمران

محفلین
پر تیزاب فریج میں رکھنے کی چیز نہیں۔

فریج میں اس طرح کی چیزیں رکھنے پر ایک واقعہ یاد آیا۔۔۔
جو توجہ کا حامل ہے کہ خطرناک اشیاء کے بارے میں ذرا سی لاپرواہی خوف ناک حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔۔۔
ایک صاحب بیٹری کا پانی سوفٹ ڈرنک کی بوتل میں بھر کر لائے اور اپنی دانست میں محفوظ جگہ پر رکھ دیا۔۔۔
ان کی بہو آئیں، دیکھا پانی کی بوتل باہر رکھی ہے، اٹھا کر فریج میں رکھ دی۔۔۔
وہ صاحب آئے فریج کھولا، پانی کی بوتل سمجھ کے ایسے ہی منہ لگا کر پی لیا۔۔۔
وہ تو شکر ہوا کہ فوراً ہی نکال دیا ۔۔۔
مگر سارا منہ کٹ گیا۔۔۔
مکمل صحت یاب ہونے میں کافی عرصہ لگا۔۔۔
اس طرح کی چیزوں پر واضح الفاظ میں ان کے بارے میں لکھ دینا چاہیے !!!
 
آخری تدوین:
مسیحیوں سے پاکستان میں سلوک سے ایک سچا واقعہ یاد آگیا (دروغ بر گردن راوی)
ایک پاکستانی لڑکا مسیحیوں کے ایک بہت بڑے ملک امریکہ میں پڑھنے چلا گیا (راوی اس کا کلاس فیلو تھا)
وہاں عموما پاکستانی طلباء پیزا ہٹ میں جاب کرتے ہیں ۔ لڑکا بھی پیزا ہٹ میں کام کرنے چلا گیا وہاں (امریکی) مینیجر نے اسے باتھ روم کی صفائی کا کام دے دیا۔
لڑکے نے باتھ روم صفائی کا کام کرنے سے انکار کر دیا! مینیجر نے پوچھا کیوں تمہارے ملک میں لوگ باتھ روم صاف نہیں کرتے؟ لڑکے نے کہا کیوں کرتے ضرور کرتے ہیں! مینیجر نے پوچھا کون کرتا ہے باتھ رومز کی صفائی؟ لڑکے کو بھنگی کا انگریزی ترجمہ نہیں آتا تھا۔ اس نے جوابا مینیجر کو کہا "کرسچن کرتے ہیں" مینیجر نے لڑکے کو وہیں جاب سے فارغ کر دیا۔
 
Top