بورہا جماعت کے روحانی پیشوا برہان الدین انتقال کر گئے - انا للہ و انا الیہ راجعون

کاشفی

محفلین
بورہا جماعت کے روحانی پیشوا برہان الدین انتقال کر گئے
208751_96429960.jpg

بورہا جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر محمد برہان الدین 102 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کراچی: (دنیا نیوز) تفصیلات کے مطابق ان کا انتقال ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سیفی محل میں ہوا۔ ڈاکٹر برہان الدین کے سیکریٹری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا انتقال نیند میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ آئندہ چند ہفتوں میں سیدنا برہان الدین اپنی 103 ویں سالگرہ منانے والے تھے۔ دوسری جانب کراچی میں بوہرا فرقے کے روحانی پیشوا کے ممبئی میں انتقال کی خبر آتے ہی شہر میں مقیم بورہا برادری کے افراد جماعت خانے میں جمع ہونے لگے۔ بورہا باراز صدر سمیت دیگر تمام علاقوں میں بورہا برادری کے تاجروں نے سوگ میں اپنی دکانیں اور کاوربار بند کر دیا۔ کراچی میں بورہا فرقے کے ترجمان نے ڈاکٹر محمد برہان الدین کے انتقال کا باضابطہ طور پر اعلان کیا اور اعلان کیا کہ سیدنا محمد برہان الدین کے انتقال پر 3 دن تک سوگ منایا جائے گا۔ اس موقع پر جماعت خانے کے باہر سیکورٹی کے لئے رینجرز کی نفری بھی تعینات کر دی گئی۔
 

کاشفی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ رب العزت مرحوم و مغفور ڈاکٹر محمد برہان الدین رحمتہ اللہ علیہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
 
Top