محمد خرم یاسین
محفلین
کیا انگریزی میں بھی یہ سہولت موجود ہے؟
عربی کا ایک نمونہ ملاحظہ کیجیے:
بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله رب العالمين الرحمن الرحيم مالك يوم الدين اياك نعبد و اياك نستعين
کیا انگریزی میں بھی یہ سہولت موجود ہے؟
جی ضرور ضرور انشا اللہبہت خوب
بول کر لکھنے کے لیئے اچھی معلومات ملی ہیں
وقت ملا تو تجربہ کر دیکھوں گا ۔
بہت دعائیں
بہت عمدہ سر۔ سر ویسے میں نے ایم فل میں ہندی کو بطور مضمون پڑھا تھا۔ الحمد للہ میں ہندی پڑھ اور لکھ لیتا ہوں۔میں پٹیالہ یونیورسٹی کی یہ سائٹ ترجمے کے لیے استعمال کرتا رہا ہوں۔ یعنی پہلے ہندی کا اصل متن لیا اور پیسٹ کر دیا۔پھر ہندی سے اردو رسم الخط تبدیل کیا۔ اس کے بعد جو الفاظ ہندی کے اردو میں بدلنے کی ضرورت ہے، ان کو مینوالی بدل دیا۔ کہیں کہیں ضمائر بدلنے پڑتے ہیں۔ اور اس طرح ہندی کی غزلوں کا انتخاب اردو میں ہو جاتا ہے۔
سر کیا آپ نے وہ ترجمہ کی گئیں غزلیں اس فورم میں شامل کی ہیں ؟ یا کہیں اور تو اس کا ربط ؟میں پٹیالہ یونیورسٹی کی یہ سائٹ ترجمے کے لیے استعمال کرتا رہا ہوں۔ یعنی پہلے ہندی کا اصل متن لیا اور پیسٹ کر دیا۔پھر ہندی سے اردو رسم الخط تبدیل کیا۔ اس کے بعد جو الفاظ ہندی کے اردو میں بدلنے کی ضرورت ہے، ان کو مینوالی بدل دیا۔ کہیں کہیں ضمائر بدلنے پڑتے ہیں۔ اور اس طرح ہندی کی غزلوں کا انتخاب اردو میں ہو جاتا ہے۔
اینڈرائیڈ ( ٹیبلیٹ) میں گوگل ڈرائیو میں" نیو " کا آپشن کہاں دیکھا جائے. راہنمائی فرمائیں ۔نوازش۔السلام علیکم! معزز ممبران۔ مجھے اکثر ٹائپنگ کا کافی سارا کام کرنا پڑتا ہے۔اس سلسلے میں کئی بار کئی ویب سائٹس اور سافٹ وئیرز کواستعمال کرنے کی کوشش کی کہ میں بولتا جا وں اور کمپیوٹر لکھتا جائے لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا۔ چند ماہ قبل یہیں پر ایک تھریڈ دیکھا تھا جس پر انڈیا کی ایک ویب سائٹ پر ہندی ٹائپنگ کر کے اسے اردو میں کنورٹ کرنے کی سہولت کا ذکر کیا گیا تھا۔ اس ویب سائٹ پر کام کی کوشش کی لیکن اس میں بہت سے مسائل کا سامنا رہا جیسے ویب سائٹ کا ٹائپنگ کرتے ہوئے رک جانا، الفاظ کی نسبتاً کم پہچان کر پانا وغیرہ۔ مجھے اس سے زیادہ کار آمد ویب سائٹ گوگل ڈرائیو میں موجود ورلڈ ڈاکو منٹ لگی ہے۔ اس میں ٹائپ کرتے ہوئے (ٹول میں) سپیچ ٹیکسٹ کی آ پشن موجود ہے۔ اس میں ہندی لینگوئیج کا انتخاب کر کے بولتے ہیں یہ ٹائپ کرتا جائے گا بعد میں اس کا سکرپٹ
Urdu-Hindi Transliteration/Translation System :: Default Page
پر جا کر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
یہاں پر بھی چونکہ ٹائپنگ کی اغلاط موجود ہوتی ہیں اس لیے میں یہ کام کرتا ہوں:
اول تو یہ کہ ٹیکسٹ ٹو سپیچ کے دوران ریکارڈنگ سافٹ وئیر (ایڈاسٹی) آن کر لیتا ہوں جس سے ریکارڈنگ محفوظ رہتی ہے اور ٹیکسٹ کو کنورٹ کر لینے کے بعد میں اس ریکارڈنگ کوآن کر کے کنورٹڈ ٹیسکسٹ کو دیکھتا جاتا ہوں اور جہاں جہاں غلطیاں ہوتی ہیں انھیں تبدیل کرتا جاتا ہوں۔ اس سے کام کی رفتار اچھی رہتی ہے ۔ آپ شاید یقین نہ کریں کہ ایک دن میں میں نے تخلیقی کام کے بیس صفحات اس طرح سے ٹائپ کیے ہیں۔ یہ سلسلہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ۔ میں بول کر لکھنے میں جو ٹائپ کی اغلاط آرہی ہیں ان کی درستی کے حوالے سے سیکھ رہا ہوں اور ان اغلاط کو دور کر رہا ہوں۔ جیسے تراکیب یا اضافت والے الفاظ کو بنا زیر کی آواز کے بولنا مثلاً صورتِ حال کو صورتے حال کے بجائے صورت ۔حال ہی کہنا وغیرہ۔
مرحلہ وار طریقہ درج ہے :
1۔سب سے پہلے میں بول کر جو بھی ٹیکسٹ ٹائپ کرنا ہے اسے ٹائپ کرتا ہوں (ٹائپ کے لیے گوگل ڈرائیو میں جا کر نیو کے بٹن پر کلک کریں اور نیو ڈاکومنٹ کھول کر اس پر(ٹول میں) ٹائپ کے آپشن میں سپیچ ٹو ٹیکسٹ کو کلک کیجیے اور زبان کے انتخاب میں ہندی پر کلک کر دیجیے۔ ہندی محض اردو لکھنے کے لیے ورنہ یہ انگلش، عربی وغیرہ سب زبانوںمیں لکھ رہا ہے۔)
2۔ اپنے ٹیکسٹ کو کاپی کیجیے اور اس ویب سائٹ پر جا کر جس کا اوپر لنک دیا ہے پیسٹ کیجیے اور اسے اردو میں کنورٹ کے بٹن کو کلک کر دیجیے۔ آپ نے جو کچھ لکھا ہے وہ آپ کو ہندی سے اردو میں کنورٹ ہوا مل جائے گا۔ دیگر ویب سائٹس اس کا ترجمہ کردیتی ہیں جس سے یہ خراب ہوجاتا ہے۔ جو لنک دیا ہے وہ بہتر کام کر رہا ہے۔
3۔ میں ٹیکسٹ کو بولتے وقت ریکارڈنگ سافٹ وئیر بھی آن کر لیتا ہوں (اس کے لیے میں عام طور پر آڈاسٹی کا استعمال کرتا ہوں)
4۔ اب میں ریکارڈنگ کا ٹیمپو یا رفتار کچھ کم کر کے آڈیو سنتا جاتا ہوں اور جہاں جہاں ڈاکومنٹ میں لفظ غلط ٹائپ ہوگیا ہو اسے دیکھ کر تبدیل کرتا چلا جاتا ہوں۔ یہ سب تخلیقی کام کےلیے بہترین ہے کہ آپ جو سوچتے جا رہے ہیں اگر اسے لکھنا بھی ہے تو آپ بس بولتے جائیں بعد میں چیک کر لیں۔
السلام علیکم! میں نے ابھی تک اینڈرائیڈ میں تجربہ نہیں کیا۔ انشا اللہ چیک کرکے بتاتا ہوں۔اینڈرائیڈ ( ٹیبلیٹ) میں گوگل ڈرائیو میں" نیو " کا آپشن کہاں دیکھا جائے. راہنمائی فرمائیں ۔نوازش۔
احمد بھائی رومن میں نہیں، یہ ہندی میں ٹائپ ہوتا ہے بعد میں اسے اردو میں تبدیل کر لیتا ہوں۔ مرحلہ وار طریقہ لکھ دیا ہے اس سے زیادہ واضح ہوجائے گا۔
جی وعلیکم السلام!السلام علیکم! میں نے ابھی تک اینڈرائیڈ میں تجربہ نہیں کیا۔ انشا اللہ چیک کرکے بتاتا ہوں۔