یہ تصویریں تو پرانی ہیں۔ کچھ معلوم ہے بولیوین صدر کے اعزاز میں یہ ظہرانہ کب ہوا تھا؟
میرے خیال میں مہینہ دو مہینہ پہلے بولیویا کے صدر مورالس (شاید یہی نام ہے) کے دورہ ایران کا پڑھا تھا، ویسے یہ وہی صاحب ہیں جنہوں نے امریکی سفیر کو ملکی سیاست میں مداخلت کے الزام میں فورا ً بولیویا چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس پر بش بہت چیں بہ چیں ہوا تھا لیکن دوسرے لاطینی امریکی ملکوں کی حمایت کے بعد خاموشی اختیار کر لی ، یہ صاحب بھی اس ہی واقعہ کے بعد مشہور ہوے اور اس کے بعد ہی ایران کے دورے کی دعوت ملی۔
ویسے دعوت خوب ہے ، اس سے کہیں بہتر دعوت تو ہم خود اپنے مہمانوں کی کر لیتےہیں ، کجا ہمارے حکام و حکمران -----------
اللہ ہم پر اور ہمارے حکام اور حکمرانوں پر رحم فرما ے ------