نہیں ابھی تک کسی بھی ملک کی حکومت نے بٹ کائنز کو جائز کرنسی تسلیم نہیں کیا۔ بعض مغربی ممالک جیسے امریکہ کے حکومتی معاشی ادارے اسکو کرنسی کی بجائے ڈیجیٹل اثاثہ یا پراپرٹی تصور کر تے ہیں:کیا حکومتیں اسے تسلیم کرتی ہیں ؟
میرے خیال میں بٹ کائن کی تجارت سے جو منافع ہوگا صرف اس پر ٹیکس لگے گا لیکن یہ ٹیکس وصول کیسے کیا جائے گا اسکا کوئی لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔ کیونکہ بٹ کائنز تو ایک بے نام ڈیجیٹل کرنسی ہے اور اسکے اکاؤنٹ ہولڈر کا نام، پتہ وغیرہ ثابت کرنا ناممکن نہیں تو بہت مشکل ضرور ہے۔ شاید یہی ایک خوبی ہے جسکی وجہ سے یہ ردی کرنسی منشیات فروشوں کے مابین بہت مقبول ہوئی اورامریکی ایف بی آئی کو اسکے خلاف ایکشن لیکر بند کرنا پڑا:یعنی ٹیکس اس پر لاگو ہو گا امریکہ میں !!
اس کا مطلب ہے ، اس نے اپنی جگہ تو کچھ بنائی ہے ۔
مختلف ذرائع ہیں:اسے حاصل کیسے کیا جاتا ہے؟ کہاں سے کیا جاتا ہے؟ ایسا بھی سنا ہے کہ یہ اوپن سورس کرنسی ہے۔ اوپن سورس کرنسی مطلب؟؟
کرنسی کی کھدائی سے مراد؟؟مختلف ذرائع ہیں:
https://en.bitcoin.it/wiki/Buying_Bitcoins_(the_newbie_version)
http://howtobuybitcoins.info/
https://bitcoin.org/en/getting-started
http://www.telegraph.co.uk/technolo...-get-your-virtual-hands-on-some-bitcoins.html
اوپن سورس کرنسی کا مطلب یہ ہے کہ آپ بٹ کائن سافٹوئیر کی مدد سے یہ کرنسی گھر بیٹھے خود بھی" کھود"سکتے ہیں۔ البتہ آپ اب 4 سال لیٹ ہو چکے ہیں اور نئے بٹ کائنزکی کھدائی کیلئے مشکل کا معیار بہت زیادہ بڑھ چکاہے:
یعنی موجودہ حالات میں نئے بٹ کائن کرنسی کی کھدائی کیلئے گھریلو کمپیوٹرز سے کام نہیں بنے گا۔ اسکے لئے بڑے بڑے سرورز اور ڈیٹا سنٹرز درکار ہوں گے۔
http://www.datacenterknowledge.com/...ners-building-10-megawatt-data-center-sweden/
کرنسی کی کھدائی سے مراد؟؟
نیز کرپٹوکرنسی کی ضرورت کیوں پڑی؟ چونکہ اس کا کوئی طبعی وجود نہیں ہے تو پھر اسے دیگر کرنسیوں سے ایکسچینج کرکے کیش کیسے حاصل کرلیا جاتا ہے؟؟
آپنے اچھا مضمون لکھا ہے۔ شاید انگریزی wallet کا حرفی ترجمہ بٹوا یہاں درست نہیں ہے۔ اسکی جگہ پوٹلی یا عمر عیار کی زنبیل بہتر ترجمہ ہو سکتا ہے۔اوپر موجود اردو ویکیپیڈیا کے لنک میں کچھ اضافہ کیا ہے ہم نے۔ آپ دیکھ لیں اسے۔ اگر کوئی غلطی ہو تو بتادیں۔
آکسفورڈ یونی ورسٹی لغت کے مطابق بِٹ کوئِن:یہ بھی بتادیں کہ اسے بٹ کوائن لکھا جائے یا بٹ کوئن یا بٹ کائن؟؟
بہتر، سے والٹ ہی کردیتے ہیں۔ ویسے یہ مضمون ابھی مکمل نہیں، ایک دو دن میں مکمل ہوسکے گا۔آپنے اچھا مضمون لکھا ہے۔ شاید انگریزی wallet کا حرفی ترجمہ بٹوا یہاں درست نہیں ہے۔ اسکی جگہ پوٹلی یا عمر عیار کی زنبیل بہتر ترجمہ ہو سکتا ہے۔
بہت خوب۔۔!
ہمیں لگا شائد ایسی فضول چیز کے بارے میں صرف میں ہی سوچ رہا ہوں ۔ ویسے مجھے اس کے بارے میں کچھ آسان طریقہ بتایا گیا تھا، کہ 10،000 روپے کا اکاؤنٹ اوپن کروانے پر ایک چیٹ روم والا سافٹ ویر دیا جائے گا، اور وہاں پر 15،000 ورڈز ٹائپ کرنا ہوں گے ، اور 15،000 ورڈز ہونے کی صورت میں اپکو 30،000 روپے دیے جائیں گے۔ سن کر اچھا تو بہت لگا، لیکن اس سے زیادہ بقواص بھی۔ اب پتا نہیں اس میں کتنا سچ ہے اور کتنا جھوٹ۔!