بِکھرے موتی

‏السلام علیکم !
جس چہرے کے ساتھ ہم پیدا ہوتے ہیں وہ ہمارا انتخاب نہیں ہوتا....
مگر،
جس چہرے کے ساتھ ہم مرتے ہیں اسے تراشنے کے ذمہ دار ہم خود ہوتے ہیں
وہ ہمارے لفظوں خیالوں خوابوں اور دُعاؤں کا عکس ہوتا ہے
 

سیما علی

لائبریرین
تبدیلی کا سفر"ایاك نعبد واياك نستعين" سے شروع ہوا " انا الله مع الصابرين" سے ہوتا ہوا "انا للله وانا اليه راجعون" کی طرف گامزن ھے
 

سیما علی

لائبریرین
اپنی زبان کی حفاظت اس طرح کرو جس طرح اپنے ایمان کی حفاظت کی جاتی ہے۔ ایمان کی حفاظت نہ کرنے سے ایمان کے چھوٹ جانے کا خدشہ ہے اور زبان کی حفاظت نہ کرنے سے عزیز و اقارب چھوٹ جانے کا۔
 

سیما علی

لائبریرین
منصف کے لیے یہ ضروری ہے کہ فیصلہ کرنے سے قبل وہ اتنا ضرور سوچے کہ ایک دن اسے بھی کسی ملزم کی طرح ایک بڑی عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ایک گھمنڈ اور تکبر سے لبریز علم ، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ علم چوری کا ہے اور دوسروں سے لوٹا گیا ہے۔۔۔

(اشفاق احمد)
 

سیما علی

لائبریرین
ایمان کی بارش اور سچائی کی رم جھم انسان کا دل صاف کر دیتی ہے اور خون کا ہر قطرہ دل سے ہوکر گزرتا ہے اور پھر وہ پاک صاف دل انسان کے جسم میں موجود ہر قطرے کو پاک کر دیتا ہے اور اس شخص کے ہر عمل ہر لفظ سے ایمان اور روحانیت کی قوس قزح جو دیکھنے اور سننے والوں کے دل پر اثر کرتی ہے...
 
بہت خوب لکھا ہے محترمہ سیما علی آپی
ایمان کی بارش اور سچائی کی رم جھم انسان کا دل صاف کر دیتی ہے اور خون کا ہر قطرہ دل سے ہوکر گزرتا ہے اور پھر وہ پاک صاف دل انسان کے جسم میں موجود ہر قطرے کو پاک کر دیتا ہے اور اس شخص کے ہر عمل ہر لفظ سے ایمان اور روحانیت کی قوس قزح جو دیکھنے اور سننے والوں کے دل پر اثر کرتی ہے...
 

سیما علی

لائبریرین
اَتَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبِرِّ وَ تَنۡسَوۡنَ اَنۡفُسَکُمۡ وَ اَنۡتُمۡ تَتۡلُوۡنَ الۡکِتٰبَ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ
یہ) کیا (عقل کی بات ہے کہ) تم لوگوں کو نیکی کرنے کو کہتے ہو اور اپنے تیئں فراموش کیے دیتے ہو حالانکہ تم کتاب (خدا) بھی پڑھتے ہو کیا تم سمجھتے نہیں؟)
سورة البَقَرَة:044
 
جزاک اللّہ خیرا کثیرا بھیا کیسے ہیں آپ ؟؟ بڑے دن سے کم کم نظر آتے ہیں۔
الحمدللہ
اللہ تعالی کا احسان ہے آپ کیسی ہے؟ محترمہ آپی
محفل پر حاضری روزانہ کی بنیاد پر ہوتی ہے مگر پیغامات ارسال نہیں کئے مصروفیت کی وجہ سے
 
Top