بِکھرے موتی

سیما علی

لائبریرین
تقرب کے لئے اوپر نیچے جانا نہیں ہے اللہ تعالیٰ کا قرب پانے کے لئے اپنے وجود کی قید سے لوٹنا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
جو اللہ تعالی کے سامنے سر رکھ دے وہی بادشاہ ہے۔ اس خاکی دنیا کے علاوہ اللہ اپنے مقرب بندوں کو سینکڑوں سلطنتیں عطا کر دیتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
جب آسمان سے پانی برستا ہے تو زمین پر پھول اور غنچے کھلتے ہیں اور جب اللہ کی محبت یا خوف سے آنسو جاری ہوتے ہیں تو اللہ کی رحمت برستی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
عشق ایسا شعلہ ہے کہ جب وہ بھڑکتا ہے تو معشوق(حقیقی) کے سوا تمام چیزوں کو جلا ڈالتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
تین کام کسی کے دل میں آپ کی عزت کو بڑھاتے ہیں ۔سلام کرنا۔کسی کو جگہ دینا۔اچھے نام سے پُکارنا۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
شيخ سعدی سے کسی نے پوچھا قوميں کيسے مٹتی ہيں تو شيخ سعدی نے جواب ديا "جب قوميں اچھے اور برے کی تميز کھو ديتی ہيں تو وہ صفہ ہستی سے مٹ جاتی ہيں"۔
 

سیما علی

لائبریرین
وقت جیسا بھی ہو،اچھا یا برا بدلتا ضرور ہے۔اس لئے اچھے وقت میں ایسا کچھ برا مت کرو کہ برے وقت میں‌اچھے لوگ آپ کا ساتھ چھوڑ دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
محبت ایک ایسا جزیرہ ہے،جہاں آپ ارادے کی کشتی میں سوار ہو کر نہیں‌جا سکتے،وہاں صرف بےخبری کی ناؤ ہی جاتی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
لہجے میں اکثر مٹھاس ہو تو لفظ موتی ہیں اور اگر لہجے میں تلخی ہو تو وہ الفاظ انگارے بن جاتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
زمانے کے ساتھ چلنا اچھی بات ہےمگر کوشش کروخود کو اس قابل بناؤ کہ زمانہ تمہارے ساتھ چلنے میں فخر محسوس کرئے
 
Top