بٹ کوائن کے بارے میں کوئی معلومات ہے تو بتا دیں شکریہ۔۔!

حسن جاوید

محفلین
میرے دوست کے ساتھ ایک لڑکا کام کرتا ہے اس کا یہ کہنا ہے کہ بٹ کوائن پر اکاونٹ اوپن کرنے پر ایک چیٹ روم میں 15000 ورڈز لکھنے پر کوئی کمشن وغیرہ ملتی ہے، تو مجھے لگا محفل میں شائد کوئی مجھے بہتر بتا سکے، کیونکہ میرا دوست کہ رہا تھا کہ میں خود جا کر اس کی پیمنٹ لے کر آیا تھا ، اب اگر یہاں کوئی جانتا ہے تو اس کے بارے میں کوئی روشنی ڈالے، شکریہ۔
 
arifkarim

معطل

جی اس قسم کی بہت سی ویب سائٹس موجود ہیں جو فری بٹ کائنز آفر کرتی ہیں۔ لیکن انکی مقدار اتنی کم ہوتی ہے کہ بہتر ہے بندہ کوئی عزت والا کام کر لے۔
 
حسن جاوید

محفلین
اصل میں یہ ہے کیا؟ جہاں تک بات ہے 15000 ورڈز کی، وہ تو 1 منٹ سے پہلے ہی کمپلیٹ ہو جائیں گے۔ اس کی لاہورمیں ایکسچینج وغیرہ بھی ہے شائد۔! تو سوال یہ ہے کہ یہ لیگل پیمنٹ ہے؟ اور یہ 10،000 کا اکاونٹ کھلوا کر 30،000 روپے مہینہ میں کیسے کمائے جا سکتے ہیں؟ ماننے میں بھی نہیں آتا۔! اور دوست کہہ رہا ہے کہ بات بھی بلکل سچ ہے۔! اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ، 10،000 روپے کا اکاؤنٹ اوپن کرواؤ میرے انڈر۔۔ اور 30،000 روپے کا اسٹمپ پیپر بھی سائن کروا لو۔۔ ہر مہینے 30،000 روپے آپ کو میں دیا کروں گا، ہر 15،000 ورڈز کے بعد۔۔ تو کیا اس بارے میں کچھ معلومات مل سکتی ہے؟ شکریہ۔
 
بٹ کائنز ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جسکی قدر یعنی اتار چڑھاؤ بین الاقوامی اور آزاد انٹرنیٹ ایکسچینج میں ہوتا ہے۔ اسکے متعلق یہ دھاگہ بھی دیکھیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/threa...قبل-کی-معاشیات-میں-ان-کا-کردار-کیا-ہے؟.74236/
 
Top