ذاتی کتب خانہ بچوں کیلئے تیس بہترین تصویری کہانیاں!

معظم جاوید

محفلین
معززین گرامی!
السلام علیکم!

آپ کی خدمت میں اپنی لکھی ہوئی کہانیوں کا چھوٹا سا گلدستہ پیش خدمت ہے۔ ان میں سے چند کہانیوں کو مختلف سکولوں میں بطور نصاب پڑھائے جانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ تمام کہانیوں میں چھوٹے بچوں کیلئے اخلاقی سبق موجود ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ پاکستان سے باہر رہنے والے لوگوں کو آسان اردو کی ننھی ننھی اور دلچسپ کتب فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنے بچوں کو اردو سکھانے میں دشواری محسوس نہ کریں۔ ان تیس کہانیوں کو یہاں الگ الگ پیش نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے اس صفحہ کا لنک یہاں درج کر دیا گیا ہے جہاں آپ اسے آسانی سے پڑھ سکتے ہیں اور ڈائونلوڈ کر سکتے ہیں۔

کہانیاں پڑھنے کیلئے ذیل لنک پر کلک کریں:
معظم جاوید کا کہانیوں والا صفحہ
 
نایاب

لائبریرین
محترم بھائی شراکت پر بہت دعائیں بہت شکریہ
مگر سعودی عرب میں آپ کا دیا لنک " بلاک " ہے ۔۔۔۔۔
 
تلمیذ

لائبریرین
محترم بھائی شراکت پر بہت دعائیں بہت شکریہ
مگر سعودی عرب میں آپ کا دیا لنک " بلاک " ہے ۔۔۔ ۔۔
وہ اس لئے بلاک ہے کیونکہ اس سائٹ والوں نے اس پربعض انتہائی قابل اعتراض اور غیر اخلاقی رسائل و جرائد بھی شامل کر دئیے ہیں جن کے درمیان مین کہین کہیں معظم صاحب کی کہانیاں بھی نظر آرہی ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
سب سے بہتر۔۔۔ اسے یونیکوڈ میں تبدیل کر کے یہاں ہی شئر کر دیں یا ان پیج فائل مجھ کو بھجوا دیں، میں یہاں بھی شئر کر دوں گا اور بعقی کتابوں میں بھی پہنچا دوں گا۔ البتہ تصویروں کے ساتھ نہیں۔
 
معززین گرامی!
السلام علیکم!

آپ کی خدمت میں اپنی لکھی ہوئی کہانیوں کا چھوٹا سا گلدستہ پیش خدمت ہے۔ ان میں سے چند کہانیوں کو مختلف سکولوں میں بطور نصاب پڑھائے جانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ تمام کہانیوں میں چھوٹے بچوں کیلئے اخلاقی سبق موجود ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ پاکستان سے باہر رہنے والے لوگوں کو آسان اردو کی ننھی ننھی اور دلچسپ کتب فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنے بچوں کو اردو سکھانے میں دشواری محسوس نہ کریں۔ ان تیس کہانیوں کو یہاں الگ الگ پیش نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے اس صفحہ کا لنک یہاں درج کر دیا گیا ہے جہاں آپ اسے آسانی سے پڑھ سکتے ہیں اور ڈائونلوڈ کر سکتے ہیں۔

کہانیاں پڑھنے کیلئے ذیل لنک پر کلک کریں:
معظم جاوید کا کہانیوں والا صفحہ
بہت عمدہ،

میں نے آپ کو فالو بھی کر لیا ہے ایشُو پہ :)
 
معظم جاوید

محفلین
لیکن یہاں متن شئر کرنے میں کیا مانع ہے؟
محترم! آپ کی خواہش سر آنکھوں پہ۔ یہ کہانیاں چار پانچ سال پہلے شائع ہوئی تھیں۔ ان کی ان پیج فائلز میرے پاس محفوظ نہیں ہیں ورنہ متن فراہم کر دیتا۔ اگر مجھے کچھ وقت ملا تو انہیں دوبارہ ٹائپ کرکے متن بھی فراہم کردوں گا۔
 
معظم جاوید

محفلین
Stories_01.jpg

السلام علیکم!

بچوں کیلئے مزید دس رنگین تصویری کہانیاں پیش خدمت ہیں۔ یہ تمام دس دس صفحات پر مشتمل ہیں۔ آپ انہیں پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس عنوان میں موجود دیگر کہانیاں بھی آپ ذیل لنک سے حاصل کرسکتے ہیں، میں نے آپ کی آسانی کیلئے انہیں بلاگر پر ڈال دیا ہے۔ امید ہے کہ آپ کو کہانیاں حاصل کرنے میں آسانی رہے گی۔

لنک: اردو آرکائیوز
 
معظم جاوید

محفلین
میری بچوں کیلئے دس رنگین تصویری خوفناک کہانیاں جو جنوری 2016ء میں شائع ہوئی ہیں۔ پی ڈی ایف فارمیٹ میں آپ انہیں بآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

۱۔پرانے گرجے کا راز
۲۔ خوفناک مشغلہ
۳۔خوف کی رات
۴۔اماوس کا بھیڑیا
۵۔ریت کی چڑیلیں
۶۔پانی کی بدروح
۷۔گنجا شیطان
۸۔ایلیئن کا حملہ
۹۔خون آشام چڑیل
۱۰۔ڈریکولا شیطان

پبلشرز: الاسد پبلی کیشنز لاہور
امید ہے کہ آپ کو میری یہ کاوش پسند آئی گی۔ شکریہ
 
معظم جاوید

محفلین
۔
بچوں کیلئے مزید دس رنگین تصویری کہانیاں پیش خدمت ہیں۔ یہ تمام دس دس صفحات پر مشتمل ہیں۔ آپ انہیں پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس عنوان میں موجود دیگر کہانیاں بھی آپ ذیل لنک سے حاصل کرسکتے ہیں، میں نے آپ کی آسانی کیلئے انہیں بلاگر پر ڈال دیا ہے۔ امید ہے کہ آپ کو کہانیاں حاصل کرنے میں آسانی رہے گی۔
کہانیوں کے لنکس حاضر ہیں:

۱۔ الٰہ دین اور جادوئی چراغ
۲۔ علی بابا اور چالیس چور
۳۔ سنڈریلا
۴۔ ہنسل اور گرٹیل
۵۔ جادو کا دیگچہ اور کدو کا محافظ
۶۔ جیسا کروگے ویسا بھروگے
۷۔ نیکی کا صلہ
۸۔ رحم دل لڑکا اور جاوئی ہیرا
۹۔ سنووائٹ اور سات بونے
۱۰۔ سویا ہوا محل
۱۱۔ تین شہزادیاں
۱۲۔ دو دوست اور ریچھ
۱۳۔ مینڈک شہزادہ
۱۴۔ مکار بلی اور چالاک چوہا

پبلشرز: روبی پبلیکیشنز لاہور
 
Top