میں نے کیمو ڈاؤنلوڈ کیا ہے(700 ایم بی ISO) اور لائِو سی ڈی سے چلا کر دیکھا ہے۔ عربی اور فارسی فونٹس ہیں، اردو مخصوص حروف مثلاً ڈ، ہ اور ے ڈبوں کی شکل میں نظر آتے ہیں۔ لائِو سی ڈی کی وجہ سے فونٹ انسٹال بھی نہیں کر سکتا تھا۔ انسٹال کروں گا تو پھر فونٹس کو دیکھوں گا۔ کئی انڈک زبانوں کے فونٹ بھی موجود ہیں۔ مکمل گرافکس ڈیسکٹوپ ہے، اور آسان ہے۔ چیزیں ڈھونڈنے میں مجھے دشواری نہیں ہوئی، جو کہ بچوں کے لئے مخصوص، بعض دوسرے desktops پر ہو چکی ہے۔ لائِو سی ڈی کا ڈیسک ٹوپ ورچوئل ہے، سیٹنگ میں ڈسپلے ریزولوشن تبدیل کر لیں تو آسانی رہتی ہے۔
جو تعلیمی کھیل میں نے دیکھے، وہ بہت چھوٹے بچوں کے لئے ہیں۔ تھوڑے بڑے بچوں کے لئے شاید ایجوبنٹو بہتر رہے گی۔ بچوں کے ڈرائنگ/پینٹنگ کے پروگرام اچھے ہیں۔ ابتدائی حساب اور انگلش کے پروگرام بھی ٹھیک ہیں۔
لینکس/بی ایس ڈی کی خوبیاں موجود ہیں، تمام ہارڈویئر خودبخود چل گیا، کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں پڑی۔ ونڈوز ایکس پی سروس پیک 2 انسٹال کرتے ہوئے ساؤنڈ کا ڈرائیور خود انسٹال کرنا ہوتا ہے۔ انٹرنیٹ چلانے کے لئے کچھ نہیں کرنا پڑا، فائرفوکس چلایا اور براؤزنگ شروع کر دی۔