بچوں کی باتیں

جاسمن

لائبریرین
یہیں اسی دھاگے میں کبھی بچپن کی باتیں تھیں۔
ماشاءاللہ نجانے کب باپ بیٹے کے کچھ کپڑے پہچان میں آنے بند ہوئے کہ کون سا کس کا ہے؟ پھر ناپے جانے لگے کہ ناپ میں بڑے، بیٹے کے ہیں ۔ :)
ماں بیٹی میں بھی کچھ کپڑوں کے تبادلے ہونے لگے۔ پہلے بیٹی ماں کے پہن لیتی تھی تو اب ماں بھی بیٹی کے پہننے لگی۔
الحمد اللہ ربّ العالمین۔
 
گُلِ یاسمیں

ماشاءاللہ
الحمد للہ ❤️❤️❤️
 
زیک

مسافر
جب اردو محفل شروع ہوئی تو بیٹی نے چلنا نہ سیکھا تھا۔ اب اسے یونیورسٹی گئے بھی چند سال ہو گئے۔ کچھ ماہ قبل گاڑٰی بھی لے گئی۔ اس کے بعد ابھی مجھے کوئی کار پسند نہیں آئی لہذا بیوی ہی کی کار شیئر کر رہا ہوں۔

خوب زندگی گزر رہی ہے اس کی بھی اور ہماری بھی۔ ملاقات بھی سال میں چند بار ہی ہوتی ہے تو باتیں بھی کم ہیں۔ پھر جو باتیں ہیں وہ ہماری طرح adult ہی قسم کی ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
جب اردو محفل شروع ہوئی تو بیٹی نی چلنا نہ سیکھا تھا۔ اب اسے یونیورسٹی گئے بھی چند سال ہو گئے۔ کچھ ماہ قبل گاڑٰی بھی لے گئی۔ اس کے بعد ابھی مجھے کوئی کار پسند نہیں آئی لہذا بیوی ہی کی کار شیئر کر رہا ہوں۔

خوب زندگی گزر رہی ہے اس کی بھی اور ہماری بھی۔ ملاقات بھی سال میں چند بار ہی ہوتی ہے تو باتیں بھی کم ہیں۔ پھر جو باتیں ہیں وہ ہماری طرح adult ہی قسم کی ہیں۔
بچے بڑے ہوجاتے ہیں اور انکے شوق اور
Era
الگ ہے اب تو ایسا لگنے لگانے ہر دس سال کے فرق سے
Generation Gap
ہے
انکی باتیں انکے دوست زیادہ سمجھ سکتے ہیں -
 
سیما علی

لائبریرین
کل میکائیل اپنی ماں سے بات کررہے تھے
Taylor Swift
کے بارے میں جب ہم نے تعریف کی تو بہت حیران کے ہمیں کیسے پتہ ہے اس سنگر،کے بارے اب بتائیں یہ آٹھ سال کے بچے کی بات ہے
ہم ٹھہرے
جاہل جھپٹ
میکائیل کے نزدیک
:)
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
اگرچہ ایسا دیکھا ضرور ہے لیکن خود تجربہ نہیں ہوا۔
جنریشن گیپ آپ کی روایتی سوچ سے نمٹنے کی حکمت عملی اور اپنے آپ کو ماحول سے مطابق ڈھالنے کے فقدان پر منحصر ہوتا ہے ۔
اگر آپ تبدیلیوں کو اچھی طرح سمجھیں اور کھلے دل سے قبول کریں تو اس گیپ کو فل کر سکتے ہیں ۔
کیا یہ درست ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہمارے بچے اب بڑے ہیں اور ان کی نوجوانی کی باتیں، واقعات، احباب اور احباب کے ساتھ جڑے قصے ہم دونوں میاں بیوی بہت ہی شوق سے سنتے اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔ محمد اپنی دلچسپی کے میدان میں ہے اور وہ ماشاءاللہ اپنی پڑھائی سے مطمئن ہے۔ اسے دلچسپی لیتے دیکھ کے ہم بھی خوش ہوتے ہیں۔ انٹرن شپس، کبھی انٹرویوز چل رہے ہیں، کبھی فلسطینیوں کے لیے کمپین چل رہی ہے۔ جونیئرز کے لیے اورینٹیشن کے انتطامات، احباب کی مختلف معاملات میں مدد۔ اساتذہ سے میٹنگز، کبھی کسی مقابلے میں پوزیشن۔
کبھی مخالف رویے بھی برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ لوگ حسد اور مخالفت میں اخلاقیات بھی بھول جاتے ہیں۔
بس اللہ برے مقدر اور ناقابلِ تلافی نقصان سے پناہ دے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 
زیک

مسافر
جنریشن گیپ آپ کی روایتی سوچ سے نمٹنے کی حکمت عملی اور اپنے آپ کو ماحول سے مطابق ڈھالنے کے فقدان پر منحصر ہوتا ہے ۔
اگر آپ تبدیلیوں کو اچھی طرح سمجھیں اور کھلے دل سے قبول کریں تو اس گیپ کو فل کر سکتے ہیں ۔
کیا یہ درست ہے۔
اس کے علاوہ بچے کو برابر سمجھنا اور ایسا ہی سلوک رکھنا بھی اہم ہے
 
جاسمن

لائبریرین
میکائیل کو اُردو ہم پڑھاتے ہیں
اب ماشاء اللہ بہت بہتر لکھنے لگے ہیں ۔۔۔
میکائیل! شاباش! آپ کی اردو تو بہت زبردست ہے ماشاءاللہ۔ اللہ پاک آپ کو دونوں جہانوں میں کامیاب کرے۔ ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ مقدر اچھے کرے۔ نیک بنائے۔ والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنو۔ پھلو پھولو۔ آمین!
مجھے بھی دال پسند ہے۔ :)
 
سیما علی

لائبریرین
ہمارے میکائیل اپنے اردو کھیل میں
بہت خوبصورت موضوع تھا تقریباً آٹھ دوست اور کزنز ایک عرصے پہلے نیویارک جابستے اُنکا ایک دوست جو کہ گلگت بلتستان کا تھا وہ وہیں رہ
جاتا ہے ۔۔پھر وہ اُن سب کو پاکستان میلے میں بلاتا ہے اُنکے اس سفر سے شروع ہوتا ہوا مختلف کھانوں اور شیندور کا میلے کے بارے بتاتے اور وطن سے محبت جگاتے ہیں
اورکہتے ہیں یہ ہم سب کا وطن ہے اور اسکی ہر مشکل اور خوشی انکی اپنی ہے بہت اچھا لگا بچوں کا جذبہ خوب تھا
ماشاء اللہ 🥰🥰🥰🥰🥰🥰
 
آخری تدوین:
Top