سلیٹی رنگ کے دونوں سوٹ مختلف عرصے میں لیے گئے تھے۔ اب جب استری کرنے لگی تو پتہ نہ چلے کہ باپ کا ہے یا بیٹے کا۔ ناپ شاپ کے صاحب کے لیے استری کیا تو ارشاد ہوا کہ یہ تو محمد کا ہے۔ میرے سوٹ کا تو دوسری طرح کا کالر ہے۔
جب دوسرا استری کر کے پہن لیا اور محمد واپس جانے لگا کہ تو بتانے لگے کہ اس کی شلوار بڑی ہے اور یہ محمد کی ہے جبکہ قمیض میری ہے۔
آخر میں نے پھر سے ناپے، اور فیصلہ دیا کہ جو میں نے پہلے کہا تھا، وہی درست تھا۔ محمد نے اپنا پیک کیا ہوا بیگ دوبارہ کھولا۔ کپڑے دوبارہ پیک کیے گئے۔