بچوں کی نظمیں :)

ماہی احمد

لائبریرین
ڈاک بابو

میں شاید ون یا ٹو کلاس میں تھی جب سکول میں یہ نظم سنی، اس کے بعد جب گاؤں جانا ہوا تو کھیل ہی کھیل میں یہ نظم خود بھی پڑھی اور اپنی کزنز کو بھی سکھانے کی کوشش، بہت عرصہ بعد ذہن میں وہ سب آیا تو یہ تلاش کی اور مل بھی گئی :)

ڈاک بابو
ڈاک بابو ڈاک بابو میرا خط دے آؤ
نانی اماں کو دے آؤ
پرسوں میری گڑیا کی سالگرہ ہے
دیر نہ کرنا فوراً جا کر اس خط کو دے آنا
نانی اماں کے دم سے گڑیوں کا گھرانا
جلدی جاؤ ان تک یہ سندیسہ پہنچا دو
کہ پرسوں میری گڑیا کی سالگرہ ہے
مورنی او مورنی

مورنی او مورنی
یہ بتلاؤ مورنی
مور بیچارے سے تم نے کُٹی کیوں کرلی
مور بیچارہ
بھولا بھالا
سیدھا سادھا
پیارا پیارا
اس نے بگاڑا تیرا کیا
آخر یہ بتلا دے ذرا
اس کے سر پہ تاج ہے باغوں میں بھی راج ہے
لڑنا بری بات ہے
جا مور کو منا



ڈاؤنلوڈ ربط
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین
اللہ ہے بس پیار ہی پیار۔۔۔
پیار بھرا ہر ایک اشارہ
پیارا اس کا ہر نظارہ
جس نے ذمیں پر پیار اُتارا
وہ خود ہوگا کتنا پیارا
پیار کا اس کے نہیں شمار
اللہ ہے بس پیار ہی پیار

پھول بنائے پیارے پیارے
تتلی، جگنو اور فوارے
جگ مگ کرتے یہ چاند ستارے
اور کہا یہ سب ہیں تمہارے
پیار کا اس کے نہیں شمار
اللہ ہے بس پیار ہی پیار

بادل، بارش، دریا، بستی
نہر نہر موجوں کی مستی
رواں دواں چھوٹی سی کشتی
سب کی مالک ایک ہی ہستی
پیار کا اس کے نہیں شمار
اللہ ہے بس پیار پیار
(اس کے مزید بول بھی ہیں مگر مجھے مل نہیں رہےاگر کسی کے پاس ہوں تو پلیز شریک محفل کرے۔ شکریہ)


نانی تیری مورنی کو۔۔۔

نانی تیری مورنی کو مور لے گئے
باقی جو بچا تھا کالے چور لے گئے

کھا کے پی کے موٹے ہوکے چور بیٹھے ریل میں
چوروں والا ڈبہ کٹ کے پہنچا سیدھا جیل میں

ان چوروں کی خوب خبر لی موٹے تھانے دار نے
موروں کو بھی خوب نچایا جنگل کی سرکار نے

اچھی نانی پیاری نانی رُسا رُسی چھوڑ دے
جلدی سے اک پیسا دے دے تو کنجوسی چھوڑ دے


 

ماہی احمد

لائبریرین
لیں اب اتنا مشہور فقرہ ترجمے کا محتاج کب سے ہو گیا؟ قرآن کی وہ آیت نہیں پڑھی جس میں اللہ جہنم کو مخاطب کر کے فرماتے ہیں، کیا تو بھر گئی؟ جہنم کہتی ہے، "کچھ مزید ہے؟" :) :) :)
پڑھی ہے، مگر یہاں سے ریلیٹ نہیں کر پائی۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
زبردست۔۔ اتنی اچھی شراکت کا شکریہ :)
بہت خوبصورت شراکت
بہت دعائیں
بہت خوبصورت شیئرنگ۔
ابھی میں اور بھی شامل کروں گی ان شاء اللہ اس لڑی میں :)
 

رانا

محفلین
لیں اب اتنا مشہور فقرہ ترجمے کا محتاج کب سے ہو گیا؟ قرآن کی وہ آیت نہیں پڑھی جس میں اللہ جہنم کو مخاطب کر کے فرماتے ہیں، کیا تو بھر گئی؟ جہنم کہتی ہے، "کچھ مزید ہے؟" :) :) :)
اب جس دھاگے سے یہ صدا بلند ہوئی ہے اس دھاگے کا کیا نام بنتا ہے بھلا؟؟;):)
 
Top