بچوں کی نظمیں :)

رانا

محفلین
:eek::eek::eek::eek:۔۔۔ ۔
انا مشوم شا داگہ ہے تو :cautious:
یہی تو میں بھی کہہ رہا ہوں کہ اتنے مشوم دھاگے کو سعود بھائی نے ڈھکے چھپے الفاظ میں کیا نام دے دیا۔:)
بلکہ مزید گہرائی میں جائیں تو اس مشوم دھاگے میں آپ اپنی نظمیں شئیر کررہی ہیں جن کے لئے ھل من مزید کی صدا لگائی گئی ہے اب ھل من مزید کے جواب میں دوسری طرف سے اللہ میاں کیا بھیجتے ہیں تو سوچیں کہ آپ کی نظموں کا کیا نام بنتا ہے؟؟؟:);) یک نہ شد دو شد:)
 
احمد حاطب صدیقی کی ایک نظم

بدھو سی ایک بچی
سیما نے مجھ سے پوچھا
اے میرے پیارے چچا
یہ روز آپ مجھ کو
دیتے تھے کیسا غچا
کہتے تھے کررہا ہوں
وعدہ میں تم سے سچا
جنگل کے پیڑ پر سے
بندر کا ایک بچا
لاوٴں گا توڑ کر میں
لیکن ابھی ہے کچا
سمجھتے تھے آپ ہے یہ
بدھو سی ایک بچی
چھ سال کی ہے، ہوگی
کچھ عقل کی بھی کچی
لیکن سمجھ گئی ہوں
میں سارے غچا غچی
بالکل برا نہ مانیں
میں بات کہہ دوں سچی
بس ہوگئی ہے چچا
اب آپ کی بھی کچی
 
ماہی احمد

لائبریرین
یہی تو میں بھی کہہ رہا ہوں کہ اتنے مشوم دھاگے کو سعود بھائی نے ڈھکے چھپے الفاظ میں کیا نام دے دیا۔:)
بلکہ مزید گہرائی میں جائیں تو اس مشوم دھاگے میں آپ اپنی نظمیں شئیر کررہی ہیں جن کے لئے ھل من مزید کی صدا لگائی گئی ہے اب ھل من مزید کے جواب میں دوسری طرف سے اللہ میاں کیا بھیجتے ہیں تو سوچیں کہ آپ کی نظموں کا کیا نام بنتا ہے؟؟؟:);) یک نہ شد دو شد:)
سعود بھائی اچھا نہیں کیا آپ نے ہماری لڑی کے ساتھ:cautious:
 
Top