بچوں کے ادب سے دلچسپی رکھنے والے احباب متوجہ ہوں!

ادب اطفال کی اہمیت و ضرورت سے ہر کس و ناکس واقف ہے۔ آج بچوں کے ادب کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ جدیدیت کے اس دور میں جب کہ حقائق مستور اور قدریں پامال ہو رہی ہیں ، نسلِ نو کی فکری اور ہمہ جہت تعمیر کی راہیں مشکل سے مشکل ترین ہوتی جا رہی ہیں ، ہمیں پوری قوت اور تیارری سے لیس ہو کر اس کے مقابلے میں آنا ہوگا ، اور بچوں کا ایسا ادب تخلیق کرنا ہوگا جو بیک وقت جدید دور کے تقاضوں کو بھی پورا کرے اور ہماری قدیم دینی و فکری روایات کا بھی امین و پاسبان ہو۔

اس امر سے ہرگز انکار نہیں کیا جاسکتا کہ گزشتہ دہائیوں میں محبینِ ادب نے بچوں کے ادب کی طرف توجہ دی ہے۔ ان کی تخلیقات کی جہاں بہت سی خوبیاں ہیں وہیں ایک خامی یہ بھی ہے کہ یہ حضرات بڑی آسانی سے مغربی افکار و نظریات کے شکار ہو جاتے ہیں۔ اور آئندہ نسلوں کو اس کی دعوت دیتے نطر آتے ہیں۔

*احباب سے گزارش*
ان دنوں ناچیز اردو میں ادب اطفال کے موضوع پر مطالعہ کر رہا ہے ، اس تحقیقی مرحلے میں احباب سے گزارش ہے کہ مندرجہ ذیل طریقہ سے (جوابات) میں ہمارا تعاون کریں۔۔۔

*ادب اطفال کی اہمیت و ضرورت؟*
*تاریخ و روایت*
*بچوں کے ادب پر قدیم اور معاصر ماہ نامے* (بالخصوص پاکستان میں)
*بچوں کے ادب کے نمائندہ تخلیق کار*
*معاون سائٹس اور ذرائع حصول* وغیرہ۔
ہم آپ کے تہ دل سے شکر گزار ہوں گے۔
والسلام۔
 
اکمل زیدی

محفلین
بہت اچھا خیال ہے ۔۔۔یہی ٹائم ہوتا ہے ۔۔۔۔مٹی جب نرم ہوتی ہے تو کسی بھی مورت میں ڈھل سکتی ہے مگر جب سخت ہو جائے تو پھر بات توڑ پھوڑ پر آجاتی ہے ۔۔۔
 
فرقان احمد

محفلین
ادب اطفال کی اہمیت و ضرورت سے ہر کس و ناکس واقف ہے۔ آج بچوں کے ادب کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ جدیدیت کے اس دور میں جب کہ حقائق مستور اور قدریں پامال ہو رہی ہیں ، نسلِ نو کی فکری اور ہمہ جہت تعمیر کی راہیں مشکل سے مشکل ترین ہوتی جا رہی ہیں ، ہمیں پوری قوت اور تیارری سے لیس ہو کر اس کے مقابلے میں آنا ہوگا ، اور بچوں کا ایسا ادب تخلیق کرنا ہوگا جو بیک وقت جدید دور کے تقاضوں کو بھی پورا کرے اور ہماری قدیم دینی و فکری روایات کا بھی امین و پاسبان ہو۔

اس امر سے ہرگز انکار نہیں کیا جاسکتا کہ گزشتہ دہائیوں میں محبینِ ادب نے بچوں کے ادب کی طرف توجہ دی ہے۔ ان کی تخلیقات کی جہاں بہت سی خوبیاں ہیں وہیں ایک خامی یہ بھی ہے کہ یہ حضرات بڑی آسانی سے مغربی افکار و نظریات کے شکار ہو جاتے ہیں۔ اور آئندہ نسلوں کو اس کی دعوت دیتے نطر آتے ہیں۔

*احباب سے گزارش*
ان دنوں ناچیز اردو میں ادب اطفال کے موضوع پر مطالعہ کر رہا ہے ، اس تحقیقی مرحلے میں احباب سے گزارش ہے کہ مندرجہ ذیل طریقہ سے (جوابات) میں ہمارا تعاون کریں۔۔۔

*ادب اطفال کی اہمیت و ضرورت؟*
*تاریخ و روایت*
*بچوں کے ادب پر قدیم اور معاصر ماہ نامے* (بالخصوص پاکستان میں)
*بچوں کے ادب کے نمائندہ تخلیق کار*
*معاون سائٹس اور ذرائع حصول* وغیرہ۔
ہم آپ کے تہ دل سے شکر گزار ہوں گے۔
والسلام۔

ریختہ ویب سائیٹ نے ایک گوشہ مختص کر رکھا ہے۔ ربط ملاحظہ فرمائیے!
ایک کتاب کا ربط جو کہ متعلقہ ہے: اردو ادب اطفال کے معمار
ایک مضمون: اُردو میں بچوں کا سائنسی ادب؛ ایک مطالعہ
ادب اطفال کے درسی مسائل
پاکستان میں بچوں کا ادب
یہاں بھی آپ کو کافی مواد مل سکتا ہے؛ گوگل سرچ نتائج

سرِدست تو یہی کچھ ملا ہے؛ مزید جو کچھ ملا، پیش خدمت کر دیا جائے گا۔ آتے جاتے رہیے گا محترم! پاکستانیوں کی جانب سے آپ کو ڈھیروں سلام!
 
برادرم اکمل زیدی !
برادرم فرقان احمد!

معلومات کی فراہمی کے لیے بہت بہت شکریہ۔
ہمیں احباب سے ایسی ہی توقع تھی۔ مزید آپ کی مساعدت کا منتظر!
ہندوستان سے آپ محبین ادب کے لیے ڈھیروں سلام۔

*ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے*
 
Top