درست!آپ جہاں بھی رہنا چاہتے ہیں خاص طور پر بچوں کے ساتھ وہاں کی ویلیو ز دیکھیں اور اپنی ویلیو ز سے مقابلہ کریں۔
ویسے طالبان اسلام کے واحد نمائندے نہیں ہیں۔ مسلمانوں کو اسلام کی ویلیوز ضرور دیکھنی چاہیے۔اگر آپ کی اقدار طالبان والی ہیں تو انگلستان سے بہتر آپ کے لئے افغانستان ہے۔
مستقبل کے حوالے سے ارادہ ظاہر کیا ہے۔یہ خاتون دوسروں کو تو خبردار کر رہی ہیں لیکن خود اس پر عمل نہیں کیا۔
بہت خوب، ماشاء اللّٰهویسے طالبان اسلام کے واحد نمائندے نہیں ہیں۔ مسلمانوں کو اسلام کی ویلیوز ضرور دیکھنی چاہیے۔
ایک انتہا کی مثال تھی بات واضح کرنے کے لئےویسے طالبان اسلام کے واحد نمائندے نہیں ہیں۔
مختلف ملکوں اور علاقوں کے مسلمانوں کی اقدار میں کافی فرق ہے۔مسلمانوں کو اسلام کی ویلیوز ضرور دیکھنی چاہیے۔
ہو سکتا ہے کچھ لوگ روزانہ ہجرت کر رہے ہوں 😂روز مرہ کے معمولات میں خاندانی ہجرتوں جیسے بڑے اہم معاملات نہیں آتے ۔
ماشاء اللہ ،اللہ تعالیٰ آپ کا یہ اقدام قبول فرمائے اور آپ کے لیےیہاں آسانی اور کشادگی فرمائے۔آمینبہت عرصہ پہلے ہی مغربی ممالک کی طرف امیگریشن نہ کرنےکا شعوری فیصلہ کیاتھا، جس کے پس پشت بنیادی وجہ یہی تھی کہ وہاں کے ماحول میں اگر بچے خدا نخواستہ کفر، الحاد یا لبرل ازم کے چنگل میں پھنس گئے تو اس کی ذمہ داری براہ راست میرے اوپر آئے گی، اور آخرت میں اس کا جواب دینا پڑے گا کہ جب رب کائنات اپنے ملک میں رزق دے رہا تھا تو تھوڑے سے مالی فائدے کے لیے جانتے بوجھتے خود کو اور اہل و عیال کو اس آزمائش میں ڈالنے کی کیا ضرورت تھی؟
پچھلے تین ماہ بہت سخت گزرے، بے روزگاری کی وجہ سے، بہت زیادہ temptation بھی ہوئی امگریشن کی، تاہم اللہ کا کرم ہے کہ اس نے اب تک اس فیصلے پر ثابت قدم رکھا ہوا ہے...
میرے کہنے کا یہ مقصد ہر گز نہیں کہ جو لوگ مغربی ممالک کو ہجرت کر جاتے ہیں خدانخواستہ ان کے ایمان میں کوئی نقص ہے... یقینا ان ممالک میں مجھ سے بہت بہتر مسلمان رہتے ہوں گے ... اور دیگر لوگوں کا میری رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ... میں بس امکانات اور استطاعت کی بات کر رہا ہوں ...باقی ہدایت اور ضلالت کے معاملات تو اللہ تبارک و تعالی کے اختیار میں ہیں، ہونے کو تو پاکستان میں بھی ایاز نظامی جیسے لوگ پیدا ہوجاتے ہیں ... لیکن ہمیں اپنی طرف سے بہرحال ایمان کی حفاظت کے تمام اسباب اختیار کرنا چاہئیں.
میں آپ سے متفق ہوں کہ اگر یہ آپ کی اقدار ہیں تو یہ فیصلہ صحیح ہے۔ لیکن ساتھ یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ سوڈان کی خانہ جنگی والی صورتحال جو ایک عرصہ سے ہے اتنی مختلف نہیں جیسا آپ سمجھ رہے تھے۔ یا پاکستان کی سیاسی و بدعنوانی کی صورتحال۔ یہ تمام بھی چنگل ہیں۔بہت عرصہ پہلے ہی مغربی ممالک کی طرف امیگریشن نہ کرنےکا شعوری فیصلہ کیاتھا، جس کے پس پشت بنیادی وجہ یہی تھی کہ وہاں کے ماحول میں اگر بچے خدا نخواستہ کفر، الحاد یا لبرل ازم کے چنگل میں پھنس گئے تو اس کی ذمہ داری براہ راست میرے اوپر آئے گی
ہاں ۔ آپس میں تعلق نہ سہی لیکن اسلامی تہذیب تمدن اور اقدار سے ہیڈ آن متصادم تصورات ہیں ۔ اس لیے اقدار کے تحفظ کے لیے خطرہ تو ہیں خصوصا چھوٹی عمر میں۔ویڈیو کا آغاز پیڈوفائلز پر گفتگو سے ہوتا ہے اور پھر فوراً ایل جی بی ٹی کی طرف مڑ جاتا ہے حالانکہ ان دونوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں
وی لاگ کا اصل موضوع برطانیہ ہجرت کرنے والوں کو وہاں کے ماحول سے آگاہی دینا ہے۔ویڈیو کا آغاز پیڈوفائلز پر گفتگو سے ہوتا ہے اور پھر فوراً ایل جی بی ٹی کی طرف مڑ جاتا ہے حالانکہ ان دونوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں
سوڈان اور پاکستان، ہردو جگہ مسائل کی کمی نہیں نہ ہی میں ان کی موجودگی سے انکاری ہوں ... لیکن میرے لیے مذہبی اقدار معاشی مسائل پر ترجیح رکھتی ہیں (کم از کم ابھی تک، اللہ آگے بھی ثابت قدم رکھے) ...میں آپ سے متفق ہوں کہ اگر یہ آپ کی اقدار ہیں تو یہ فیصلہ صحیح ہے۔ لیکن ساتھ یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ سوڈان کی خانہ جنگی والی صورتحال جو ایک عرصہ سے ہے اتنی مختلف نہیں جیسا آپ سمجھ رہے تھے۔ یا پاکستان کی سیاسی و بدعنوانی کی صورتحال۔ یہ تمام بھی چنگل ہیں۔
یہ بھی دلچسپ بات ہے کہ فساد فی الارض، بدعنوانی وغیرہ کا مذہبی اقدار سے واسطہ نہیں۔ معاشرے میں کیا ہو رہا ہے اور اس سے میرے بچے کیا سیکھیں گے مجھے تو یہ اقدار کا اہم حصہ معلوم ہوتا ہے۔میرے لیے مذہبی اقدار معاشی مسائل پر ترجیح رکھتی ہیں
میں نے یہ کب کہا کہ فساد، انتہاپسندی، بدعنوانی کامذہبی اقدار سے کوئی تعلق نہیں ... یہاں رہتے ہوئے ہم اپنے بچوں کو ان سب کے بارے میں آگہی دے سکتے ہیں اور ان سے بچنے کی تلقین کر سکتے ہیں، اگر بچے ان چیزوں میں پڑ جائیں تو ان پر سختی کر کے ان سے روک بھی سکتے ہیں ...یہ بھی دلچسپ بات ہے کہ فساد فی الارض، بدعنوانی وغیرہ کا مذہبی اقدار سے واسطہ نہیں۔ معاشرے میں کیا ہو رہا ہے اور اس سے میرے بچے کیا سیکھیں گے مجھے تو یہ اقدار کا اہم حصہ معلوم ہوتا ہے۔