علی وقار
محفلین
سن رِج زندہ باد۔پاکستان میں ہی ایک کمپنی جوائن کی ہے، یونٹی فوڈز
سن رِج زندہ باد۔پاکستان میں ہی ایک کمپنی جوائن کی ہے، یونٹی فوڈز
پکی بات ہے کہ آپ مشرقی (یورپ) میں نہیں؟ 😝یہ سب کچھ مغرب کے ایک ملک میں رہتے ہوئے!
اگر آپ ہم جنس پرستی اور ایل جی بی ٹی وغیرہ کو اسلام کے بنیادی عقائد کے خلاف نہیں سمجھتے (جیسا کہ آپ نے امریکی مسلمانوں کے سروسے سے متعلق دھاگے میں کہا) تو پھر یہی ہمارا آپ کا اختلاف ہے۔ اور یہی وہ چیز ہے کہ جو اس دھاگے میں زیرِ بحث ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے اتنے زیادہ موڈرن نہ ہو جائیں کہ وہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صحیح غلط کی تمیز ہی نہ کر سکیں۔آپ اسلام اور مسلمانوں کو بہت محدود لینز سے دیکھ رہے ہیں۔ اور بنیادی عقائد میں بہت کچھ شامل کر رہے ہیں۔
دراصل اس دھاگے کا موضوع جو ویڈیو ہے وہ آج کی ڈیولپمنٹس سے متعلق ہے نہ کہ آج سے پہلے کے معاملات سے۔ آج جو مسلمان بچے مغرب میں پڑھ لکھ کر جوان ہو چکے ہیں اُن کا معاملہ مختلف ہے۔یہ آپ کا مفروضہ ہے۔ باقاعدہ سروے نہ سہی کتنے ہی محفلین یا خود مغرب میں رہتے ہیں یا ان کے بچے۔ کچھ سے بات ہی کر لی ہوتی کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کیسے کر رہے ہیں۔
میرا مشاہدہ یہ ہے کہ امریکا میں پلے بڑھے مسلمان بچے پاکستان میں پلنے والے بچوں سے بدرجہا بہتر انسان ہیں۔
ماشاء اللہ عرفان بھائی!ابھی ابھی حسن سے سورۃ الرحمن زبانی سننا شروع کی ہے۔ سارہ ساتھ والے کمرے میں اپنی ماں کو سنا رہی ہے۔ جب سے دونوں نے دو دو بار قرآن ختم کیا ہے، ان کے روز کے معمولات میں زبانی یاد کیا گیا قرآن کا حصہ سنانا شامل ہے۔ زبانی سنانے میں نصف تیسواں پارہ، سورہ یس، سورہ الرحمن، سورہ الملک شامل ہیں۔ پچھلے ساڑھے چھ سال میں شاید ہی کوئی ایسا دن ہو کہ بچے قرآن کی تلاوت نہ کرتے ہوں اور ہم ان سے نہ سنتے ہوں،
یہ سب کچھ مغرب کے ایک ملک میں رہتے ہوئے!
نبیل بھائی! آپ کی بات درست ہے۔سخت موڈریشن کی ضرورت اسی لیے پڑتی ہے کہ موڈریشن سے بچنے کے لیے غیر متعلقہ زمرہ جات میں پوسٹ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس مرتبہ لڑی کو زیرادارت زمرہ میں منتقل کیا گیا ہے۔ آئندہ میں ایسی صورتحال میں لڑی حذف کرنے پر مجبور ہوں گا۔ اس کا خیال رکھنے کی درخواست ہے۔
اگر آپ میرے شروع کردہ گزشتہ دس دھاگے دیکھیں (اس لڑی کے علاوہ) تو آپ دیکھ سکیں گے کہ دس میں سے پانچ ایسے زمروں میں ہیں کہ جو انڈر موڈریشن ہیں۔ اور باقی سب کے سب اپنے متعلقہ زمروں میں ہیں (یعنی کسی ایک میں بھی منتقلی کی نوبت نہیں آئی) ۔ اس سے آپ جان سکتے ہیں کہ میں دانستہ موڈریشن سے بچنے کی کوشش نہیں کرتا۔
میں نہیں سمجھتا کہ امریکی مسلمانوں کی کوئی تعداد ہم جنس پرستی کی حمایت میں کوئی موقف رکھتی ہے۔ وہ زیادہ سے زیادہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹر ہونے سبب اس موضوع کو برداشت یا اس سے اجتناب برتتے ہوں گے۔ بہرحال ایسے کسی سروے کا ربط؟دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ امریکی قدامت پسند evangelicals کے ساتھ ہیں اور امریکی مسلمانوں کی واضح اکثریت اس کے مخالف کھڑی ہے۔
یہ چھ سال پرانا سروے ہے۔ مسلمان وائٹ اوینجیلیکل (ریپبلیکن) اور بلیک پروٹیسٹنٹ (ڈیموکریٹ) سے زیادہ حق میں ہیں۔ اگرچہ کل امریکی پبلک کے مقابلے میں کم۔میں نہیں سمجھتا کہ امریکی مسلمانوں کی کوئی تعداد ہم جنس پرستی کی حمایت میں کوئی موقف رکھتی ہے۔ وہ زیادہ سے زیادہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹر ہونے سبب اس موضوع کو برداشت یا اس سے اجتناب برتتے ہوں گے۔ بہرحال ایسے کسی سروے کا ربط؟