شعیب سعید شوبی
محفلین
بچوں کے لئے کہانیاں، نظمیں اور لطائف (روزانہ)
تعارف: بچوں کے لئے اردو میں ایک مفید ویب سائٹ جس میں روزانہ ایک نئی کہانی، نظم اور لطیفے کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ (ویب سائٹ بنانے والوں کے مطابق)۔ ظاہری شکل و صورت میں خوبصورتی نہ ہونے کے باوجود اچھی بات یہ ہے کہ یہ تحریری اردو میں ہے۔ ایک آڈیو سیکشن بھی موجود ہے جس میں چند آڈیو کہانیاں بھی موجود ہیں۔ ایک زمرہ ’’علمیت‘‘ کے نام سے بھی موجود ہے ، جس میں مختلف عنوان پر مضامین موجود ہیں۔ بچوں کی کتابیں، سی ڈیز اور آڈیو کیسٹس بھی خریدی جا سکتی ہیں۔ جس میں بچوں کے مشہور مصنف ’’اشتیاق احمد‘‘ کی کتابیں بھی موجود ہیں۔
ویب سائٹ کے تعارف میں لکھا ہے:

’’ملٹی میڈیا انو ویٹو سوسائٹی کا قیام بچوں کو جدید ٹٰیکنالوجی اور ابلاغ عامہ کے مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے تعمیری، اخلاقی اور تربیتی مواد فراہم کرتے ہوئے عمل میں لایا گیا ہے ۔
ایم آئی ایس کا مقصد اپنی خدمات کے ذریعے بچوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی ذہنی و فکری اور ان کی سوئی ہوئی صلاحیتوں کو بیدار کرکے انہیں بروئے کار لانے کے لیے عملی میدان بھی فراہم کرنا ہے، تاکہ آج کہ یہ بچے اور مستقبل کے معمار حقیقتا ایک پرخلوص اور سچا معاشرہ تشکیل دے سکیں ۔‘‘