بچوں کے لیے براؤزر میں صرف مخصوص ویب سائٹس کی پرمیشن

سعدشمیم

محفلین
میرے گھر میں چھوٹے بچے بھی کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں بچوں کے لیے انٹرنیٹ کے محدود استعمال کے لیے یہ آپشن تو کئی جگہ موجود ہے کہ مخصوص ویب سائٹ بلاک کردی جائیں لیکن میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ براؤزر پر صرف مطلوبہ چند ویب سائٹس کھلیں اور باقی تمام ویب سائٹس کو بلاک کردیا جائے اور جس ویب سائٹ کے استعمال کی ضرورت ہواس کی پرمیشن دے دی جائے ۔
اس طرح بچوں کے لیے انٹرنیٹ کے غلط استعمال کا خدشہ کم سے کم ہوجائے گااور بچوں کی سرگرمیاں مثبت رہیں گی ۔
کوئی ماہر رہنمائی فرمائے ۔جزاک اللہ
 
تھوڑا سا انتظار کر لیں۔ ابن سعید کی زنبیل میں کوئی نہ کوئی ایسا جادو ہوگا :)

اس مقصد کے لئے تو بے شمار سافٹوئیر دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنے سسٹم میں فائروال بھی لگا سکتے ہیں۔ براؤزر کے ایسے اید آن بھی دستیاب ہیں جن کو بلیک لسٹ یا وہائٹ لسٹ موڈ میں چلایا جا سکتا ہے۔ مثلا کے طور پر فائر فاکس کا یہ بلاک سائٹ ایڈ آن۔ اسی طرح گوگل کروم کے لئے بھی ایک سے زائد ایڈ آن موجود ہیں۔
 

سعدشمیم

محفلین
میر صاحب! میں محفل کا ایک سال پرانا قاری ہوں کافی عرصہ سے محفل سےبھرپور استفادہ کررہا ہوں خاص کر آئی ٹی کے سوال وجواب کے دھاگوں سے میں نے بہت استفادہ کیا ،میرے اکثر سوالات کے جوابات کسی نہ کسی دھاگے میں مل جاتے ہیں میں خود سوالات ارسال کرنے میں جھجک رہا تھا لیکن اب چند سوال ارسال کرنے پر آپ سب کی توجہ سے ر بہت حوصلہ افزائی ہوئی ۔امید ہے کہ آئندہ بھی اس طرح توجہ فرمائیں گے ۔
 

سعدشمیم

محفلین
اس مقصد کے لئے تو بے شمار سافٹوئیر دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنے سسٹم میں فائروال بھی لگا سکتے ہیں۔ براؤزر کے ایسے اید آن بھی دستیاب ہیں جن کو بلیک لسٹ یا وہائٹ لسٹ موڈ میں چلایا جا سکتا ہے۔ مثلا کے طور پر فائر فاکس کا یہ بلاک سائٹ ایڈ آن۔ اسی طرح گوگل کروم کے لئے بھی ایک سے زائد ایڈ آن موجود ہیں۔
ابن سعید بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ میں نے فائر فاکس کا بلاک سائٹ ایڈ ان انسٹال کرلیا ہے اس کو استعمال کرنے کا طریقہ دیکھ رہا ہوں اگر اس کے استعمال میں مزید کوئی رہنمائی آسانی سے دے دیں تو آپ کا پھر مزید شکریہ ۔جزاک اللہ
 

قیصرانی

لائبریرین
ونڈوز لائیو فیملی سیفٹی
زیک نے مائیکرو سافٹ کی پراڈکٹ کو ریفر کیا ہے۔ کیا واقعی اتنا اچھا فیچر ہے؟ :lol:
کے 9 اچھا پروگرام ہے۔ لیکن اسے میں نے محض دو بار دوستوں کے کمپیوٹرز پر انسٹال کیا ہے۔ خود زیادہ تجربہ نہیں
 
Top