محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
جدید دور کے جدید تقاضے ہوتے ہیں، اسی لیےآجکل کے ماحول میں آپ کے بچے کی پڑھائی اسکول کے بعد ختم نہیں ہوجاتی۔ کچھ تعلیمی ایپس ایسی بھی ہیں جو آپ کے آئی فون ،آئی پیڈ اور اینڈرائڈ فون کے لیے بنائی گئی ہیں۔ یہ آپ کے بچوںکو ذہنی طور پر کلاس روم سے باہر بھی متحرک و بیدار رکھتی ہیں اور کھیل کھیل میں تعلیم کا شاندار موقع فراہم کرتی ہیں۔
لہٰذا’ڈزنی اسٹوری سینٹرل‘ کی ایپ کی بدولت اب یہ ممکن ہوگیا ہے کہ بچے اپنے پسندیدہ کرداروں سے کہانیاں سن کر لطف اندوز ہوسکیں۔ اس میں ای بُکس کا وسیع انتخاب موجود ہے، جو کہانیاں نہ صرف سناتی ہیں بلکہ بچے پڑھ بھی سکتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، اگر آپ کتابی کیڑے ہیں تو آپ کے لیے آئی پیڈ پر مفت کتابوں کا انتخاب بھی موجود ہے اور کتابیں خریدنے پر آپ ایوارڈ بھی پاسکتے ہیں۔ اگر آپ نت نئی کہانیوں کے رسیا ہیں تو یہ ڈزنی کی طرف سے آپ کے لیے ایک انمول تحفہ ہوسکتا ہے۔
اس کے ذریعے آپ کا بچہ اینی میشن کا فن سیکھ کر اپنا لوہا منواسکتا ہے۔ لڑکیوں کے لیے آج کل یہ فن بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے، جیسے ہمارے معروف گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی دخترِ نیک اختر لاریب بالی ووڈ فلموں میں اپنی اینی میشن صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔
لنک
Elmo Loves 123s
پانچ سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کو یہ ایپلی کیشن 1 سے 20تک کی گنتی میں مدد کرتی ،جمع تفریق سکھاتی اور اعداد کو ڈھونڈنے جیسی حیران کردینے والی سرگرمیوں میں مصروف رکھتی ہے، جیسےسیسمی اسٹریٹ ویڈیوز،پزلز اور رنگین صفحات ننھے طالب علموں کی دلچسپی کو بڑھاتے ہیں۔ساتھ ہی ہر ایک کے پسندیدہ کردار ایلمو اور ایبی کڈابی بھی طالب علموں کو ریاضی کے اسباق پڑھانے اور ان کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔Disney Story Central
ایک زمانہ تھا کہ سونے سے پہلے دادی اماں بچوں کو جن اور پریوں کی کہانیاں سنایا کرتی تھیں، جنہیں بچے بڑے شوق سے سن کر نیند کی آغوش میں چلے جایا کرتے تھے۔ لیکن اب زمانہ بدل گیا ہے، انگلش میڈیم میں پڑھنے والے بچوں کو مکی ماؤس، ڈونلڈ ڈک، سنڈریلااور ڈوک میک اسٹفنس جیسے کارٹون کردار پسند آتے ہیں۔لہٰذا’ڈزنی اسٹوری سینٹرل‘ کی ایپ کی بدولت اب یہ ممکن ہوگیا ہے کہ بچے اپنے پسندیدہ کرداروں سے کہانیاں سن کر لطف اندوز ہوسکیں۔ اس میں ای بُکس کا وسیع انتخاب موجود ہے، جو کہانیاں نہ صرف سناتی ہیں بلکہ بچے پڑھ بھی سکتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، اگر آپ کتابی کیڑے ہیں تو آپ کے لیے آئی پیڈ پر مفت کتابوں کا انتخاب بھی موجود ہے اور کتابیں خریدنے پر آپ ایوارڈ بھی پاسکتے ہیں۔ اگر آپ نت نئی کہانیوں کے رسیا ہیں تو یہ ڈزنی کی طرف سے آپ کے لیے ایک انمول تحفہ ہوسکتا ہے۔
GoldieBlox and the Movie Machine
کھلونے بنانے والی کمپنی گولڈی بلاکس کی توجہ کا مرکز وہ متاثرکن لڑکیاں ہوتی ہیں، جو نت نئی چیزیں بنانے اور تجربات کرنے کا شوق رکھتی ہیں۔ ایسے ہی متاثر کن انجینئرز لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے ’گولڈی بلاکس اینڈ دی مووی مشین‘ جیسی ایپ متعارف کروائی گئی ہے۔اس کے ذریعے آپ کا بچہ اینی میشن کا فن سیکھ کر اپنا لوہا منواسکتا ہے۔ لڑکیوں کے لیے آج کل یہ فن بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے، جیسے ہمارے معروف گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی دخترِ نیک اختر لاریب بالی ووڈ فلموں میں اپنی اینی میشن صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔
Habitat the Game
اپنے بچوں میں تحفظِ ماحولیت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے انہیں ہیبی ٹیٹ گیم سے متعارف کرائیں،اس میں کھلاڑی ورچوئل برفانی ریچھ کا روپ دھار کر کھیلنے کا لطف لیتے ہیں۔ اس میں لائٹوں کے جلنے بجھنے سے پانی کو آلودگی سے بچانے اور کھیل کھیل میں جانوروں کے حفظانِ صحت کے کئی انمول اسباق سکھائے گئے ہیں۔ یہ گیم4سال کے بچوں کے لیے بنایا گیا ہے۔Winky Think Logic Puzzles
بھو ل بھلیوں کا یہ کھیل گھنٹوں آپ کے بچے کو مصروف رکھے گا۔ اس گیم میں 180سے زائد آسان اور مشکل لاجک پزلز موجود ہیں، جو آپ کے بچوں کی عقلی و منطقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں ممد و معاون ہوں گے۔ اسے6سے8سال کی عمر کے طالب علموں کے لیے بنایا گیا ہے۔The Sight Word Adventure
-
یہ گیم آپ کے بچوں کو320 الفاظ پہچاننے، پڑھنے اور لکھنے کا ہنر دیتا ہے۔ چھپن چھپائی کے اس کھیل کو ننھے طالب علم بہت دلچسپ پائیں گے۔5سال تک کے بچے اس گیم کےذریعے توجہ کو مرکوز کرنے، دھیان سے سننے اور تصویر دیکھ کر یاد کرنے جیسے طریقے سیکھ جائیں گے، جو آگے چل کر ان کی اعلیٰ تعلیم میں بہت مفید ثابت ہوں گے۔-
Balloony Word
3سے10سال کے طالب علموں کے لیے نئے الفاظ سیکھنے کا یہ بہت منفرد انداز ہے، جس میں بچوں کو لفظ ٹائپ کرتے ہوئے بندر کو الفاظ کے غبارے کے ساتھ اڑ کر جانے نہیں دینا ہوتا۔یہ دلچسپ کھیل الفاظ کو یاد کرنے کا منفرد انداز ہے۔Plants by Tinybop
ننھے طالب علم ہوں اور پودوں یا جانوروں سے پیار نہ کریں، یہ کیسے ممکن ہے۔6سال سے زائد عمر کے طالب علموں کے لیے یہ کھیل اس پیار کو چار چاند لگا دیتا ہے، جس میں کڑکڑاتے بادلوں سے نکلتی آسمانی بجلی کھیل کے شوق کو بڑھادیتی ہے اور اس گرد و باراں اور چار موسموں کے منظرنامے میں طالب علموں کی کئی پودوں اور جانوروں سے ملاقات ہوتی ہے۔ جنگلی حیات سے گھر بیٹھے ملاقات کرنا ایک یادگار تفریح ہوسکتی ہے۔ ایپ کا ہر ایک سیشن نئی مہم جوئی لیے ہوئے ہے جس میں طالب علموں کو ذرا بھی اکتاہٹ کا احساس نہیں ہوگا۔Crayola Color, Draw & Sing
کریولا کلر، ڈرا اینڈ سِنگ ننھے طالب علموں کوگاتے گاتے مصور بنانے کا تمام سامان لیے ہوئے ہے،جس میں بچے رنگ بھرکر تصویر مکمل کرتے جاتے ہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے بچے آرٹسٹک مزاج رکھتے ہیں تو ابھی سے انہیں اس ایپ کے ذریعے کھیل کھیل میں مصور بنائیے۔اسے 2 سال کے بچوں کی تفریح کے لیے بنایا گیا ہے۔لنک
آخری تدوین: