سیدہ شگفتہ
لائبریرین
اچھا جناب ، اردو محفل فورم کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر ایک سلسلہ گوشۂ اطفال سے ۔ گذشتہ عرصہ بچوں کے لیے نظمیں اور مختصر کہانیاں جمع کرنے میں بیشتر دلچسپی رہی اور بہت سی دلچسپ کہانیاں اور نظمیں ملیں ۔ اس موقع پرآپ سب کو دعوت دی جا رہی ہے کہ آپ بھی اس سلسلہ میں شریک ہو سکتے ہیں ۔
کرنا یہ ہو گا کہ آپ بچوں کے لیے کسی بھی موضوع پر اور کسی بھی عنوان سے لکھی گئی نظمیں یہاں اس دھاگے میں ارسال کر سکتے ہیں ۔ موجودہ ماہ کے آخر تک اس سلسلے میں ارسال کی گئی نظموں کو جمع کر کے ایک بک بنائی جائے گی ۔ اس سلسلے میں آپ اپنی پسندیدہ نظمیں ، یا اپنے گھر میں موجود بچوں کی پسندیدہ نظمیں شامل کر سکتے ہیں ۔ ایسی نظموں کی نشاندہی ضرور کیجیے جو بچپن میں آپ کو بہت پسند رہی ہوں یا بچپن میں آپ کے والدین ، استاد یا دیگر بزرگوں نے آپ کو سنائی ہوں یا پڑھنے کے لیے رہنمائی کی ہو ، یا آپ نے زبانی یاد کی ہوں ۔ اگر آپ کو اپنے اسکول کے زمانہ میں درسی کتب میں شامل نظم نظمیں یاد ہوں تو یہاں شامل کر سکتے ہیں اور شیئر کر سکتے ہیں کہ وہ نظم آپ نے کس جماعت میں پڑھی تھی ۔ درسی کتب کے علاوہ پسندیدہ نظمیں کسی دوسرے ماخذ سے بھی پیش کر سکتے ہیں حوالہ کے ساتھ ۔ اگر آپ کا اپنا کلام ہے تو حوالہ میں اپنا نام لکھیں بصورتِ دیگرحوالہ میں صاحبِ کلام (شاعر) کا نام بھی شامل کیجیے۔
ایسی نظمیں ضرور شامل کیجیے جو آپ کو اپنے گھر میں ، عزیز و اقارب یا پڑوس میں موجود بچے بار بار سناتے ہوں اور پھر بھی سمجھتے ہوں کہ ابھی تک آپ کو وہ نظم یاد نہیں ہوئی
(نوٹ : اگر آپ اس سلسلے کے حوالے سے کچھ تجویز دینا چاہیں تو خوش آمدید۔)
چلیں پھر آغاز کرتے ہیں ۔