نبیل
تکنیکی معاون
یہ تجویز کافی عرصہ قبل مہوش علی پیش کر چکی ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں میں اس بات کو آگے بڑھا رہا ہوں۔ اس بات کا ذکر پہلے بھی ہو چکا ہے کہ ویب پر خاص بچوں کے لیے اردو میں مواد بالکل مفقود ہے۔ اگر تھوڑا بہت مواد کہیں موجود ہے تو وہ بھی تحریری شکل میں جبکہ بچے متحرک تصاویر اور صوتی مواد میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔ یہ بات بھی ظاہر ہے کہ بچوں کے لیے اس قسم کا مواد تخلیق کرنا نسبتاً مشکل کام ہے۔ عام انیمیشن پر فلیش کے ذریعے عبور حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن ساؤنڈ ٹریک بنانے کے لیے میوزک کمپوز کرنا اور (ahem) ۔۔ویل۔۔ گانا بھی گانا آنا چاہیے۔
اس پراجیکٹ کی تفصیلات پر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ یہ ایک non-trivial کام ہے اور اس کے لیے کافی بڑی مشترکہ کاوش کی ضرورت ہو گی۔ ایک ایسی ویب سائٹ تشکیل دینے کے لیے جہاں انیمیشن اور ملٹی میڈیا کونٹینٹ منیج کیا جا رہا ہو، ایک ایسے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کی ضرورت پڑے گی جو خاص فلیش کونٹینٹ کے ساتھ کام کرتا ہو۔
یہ پراجیکٹ بی سی ایس کے فائنل پراجیکٹ کے طور پر موزوں ہو سکتا ہے۔