جناب راشد اشرف صاحب، سب سےپہلے تو بچوں کے ناولوں کا خزانہ اردو محفل میں لگانے پر شکریئے کا نذرانہ قبول کیجئے پھر یہ درخواست قبول کیجیئے کہ اس سلسے کو کبھی موقوف نہ کیجئے گا۔ بچوں کو یہ چیزیں ملیں گی تو پڑھیں گے نا۔ میرے پاس بھی فیروز سنز کے کافی ناول ہیں۔ اس کے علاوہ کھلونا نئی دہلی کے کچھ شمارے ہیں۔ بھائی جان کراچی کے ایک دو شمارے ہیں،پرانے اردو ڈایجسٹ اور آنکھ مچولی کے شمارے ہیں۔ یہ سب خزانہ اردو محفل میں ہونا چاہیئے۔