بچوں کے ناول، بچوں کی دنیا ۔ ۔ ۔۔

راشد اشرف

محفلین
یہ ناول درکار ہیں، کسی دوست کے پاس ہوں تو مطلع کیجیے: فیصل حسن

کیا وہ چور تھا
کیا وہ خواب تھا
محمود پر کیا بیتی
نورا
نیلا طوطا
ہنس مکھ شہزادہ
حافظ جی (سعید لخت)
قزاقوں کی وادی
پانچ موتی
کہانیوں کی دنیا
کلیم کے کارنامے
جابر خان
بڑا آدمی
دلاور
ہنسی کی کہانیاں
بہترین کہانیاں
جیتی جاگتی کہانیں
اندھیرا غار
ایک بچہ ایک چور
ہیروں کے چور
 

فیصل حسن

محفلین
یہ ناول درکار ہیں، کسی دوست کے پاس ہوں تو مطلع کیجیے: فیصل حسن
کیا وہ چور تھا
کیا وہ خواب تھا
محمود پر کیا بیتی
نورا
نیلا طوطا
ہنس مکھ شہزادہ
حافظ جی (سعید لخت)
قزاقوں کی وادی
پانچ موتی
کہانیوں کی دنیا
کلیم کے کارنامے
جابر خان
بڑا آدمی
دلاور
ہنسی کی کہانیاں
بہترین کہانیاں
جیتی جاگتی کہانیں
اندھیرا غار
ایک بچہ ایک چور
ہیروں کے چور

أن میں سے متعدد کہانیاں پڑھی ہوئی ضرور ہیں لیکن ایک لائبریری سے لے کر جسکو بند ہوئے بھی زمانے گزر گئے ہیں تاہم کسی کے پاس ان کی موجودگی کا علم ہوا تو ضرور بتاؤں گا
 

فیصل حسن

محفلین
شکریہ جناب
ہمزاد سے تو واقف نہیں، ایک دوست ہیں جن سے دریافت کرنا ہوگا۔
داستان امیر حمزہ کے مکمل حصے میرے پاس نہیں ہیں، کوشش ہوگی کہ کہیں سے دستیاب ہوجائیں، آپ اسی سلسلے کی بات کررہے ہیں نا جس کے مصنف سید نظر زیدی تھے ؟

راشد صاحب مجھے مصنف کا نام یاد نہیں رہا تاہم اتنا ہی یاد ہے کہ بچوں کے لیے، چار یا چھ حصوں میں یہ داستان شیخ غلام علی اینڈ سنز نے شائع کی تھی
 

راشد اشرف

محفلین
راشد صاحب مجھے مصنف کا نام یاد نہیں رہا تاہم اتنا ہی یاد ہے کہ بچوں کے لیے، چار یا چھ حصوں میں یہ داستان شیخ غلام علی اینڈ سنز نے شائع کی تھی


یہ لنک دیکھ لیجیے، درمیان میں کہیں مذکورہ سلسلے کے چند سرورق بھی موجود ہوں گے
 

فیصل حسن

محفلین
ایک داستان امیر حمزہ تو شاید مقبول جہانگیر نے بھی لکھی تھی؟

داستان امیر حمزہ جسکا پانچواں دفتر طلسم ہوش ربا کے نام سے معروف ہے، کا اردو میں خلاصہ بچوں کے لیے، مقبول جہانگیر اور اختر رضوی نے دس دس حصوں میں کیا تھا اور اس کے ناشر فیروز سنز تھے جبکہ شیخ غلام علی اینڈ سنز نے بھی بچوں کے لیے اس کا خلاصہ شائع کیا تھا، یہاں اس کی ہی بات ہورہی ہے.
 

فیصل حسن

محفلین

یہ لنک دیکھ لیجیے، درمیان میں کہیں مذکورہ سلسلے کے چند سرورق بھی موجود ہوں گے

جی راشد صاحب آپ نے درست فرمایا سید نظر زیدی کی ان ہی کتابوں کو شیخ غلام علی اینڈ سنز نے شائع کیا تھا،پندھرواں سرورق تھا اس کتاب کا، سرورق دیکھ کر یاد آگیا :)
 

راشد اشرف

محفلین
درج ذیل ناول جلد پیش کیے جائیں گے:

بیس بہنوں کی نئی حویلی، زبیدہ سلطانہ-فیروز سنز

بیس بہنوں نے بلی بالی، زبیدہ سلطانہ-فیروز سنز
حافظ جی ۔ سعید لخت
آدھا آدمی - جبار توقیر
 
Top