بچی نے 2 منٹ میں سارا کچا چٹھا کھول دیا

محمود احمد غزنوی
گزشتہ رات اس گفتگو کے بعد ایک عسکری صاحب سے رجمنٹل فلیگ کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ انھوں نے بتایا کہ رجمنٹل فلیگ روزانہ صبح ہر وہ یونٹ جس کی کوارٹر گارڈ ہو پر بلند کیا جاتا ہے اور مغرب سے کچھ پہلے اتار لیا جاتا ہے۔
پیدل فوج کی یونٹوں میں جھنڈا بلند کرنے اور نیچے اتارنے کی تقریب باقاعدہ بگل بجا کر سر انجام دی جاتی ہے اور بگل کی آواز سن کر عسکریوں پر یہ لازم ہو جاتا ہے کہ جو کوئی بھی یونٹ کی چار دیواری میں کسی کھلی جگہ پر موجود ہو وہ وہیں رک جائے اور بگل کی آواز بند ہونے تک احتراماً کھڑا رہے۔ جھنڈا بلند کرنے اور اتارنے کی یہ تقریب چھٹی والے دن نہیں ہوتی۔
 
زرقا مفتی

محفلین
نہایت افسوسناک امر ہے کہ اتنی چھوٹی عمر کے بچوں کے اذہان کو پراگندہ کیا جا رہا ہے ۔ اس عمر میں یاد کئے ہوئے سبق کبھی نہیں بھولتے
 
اس سے کہیں زیادہ افسوس ناک امر یہ ہو گا کہ یوم آزادی پر قومی پرچم کی جگہ کسی گروہ، پارٹی، جتھے یا تنظیم کے جھنڈے لہرائیں جائیں اور ان سارے مناظر کو ہر گھر میں بیٹھے لاکھوں بچے ٹی وی پر دیکھتے اپنا ذہن پراگندہ کریں۔
 
یوم آزادی جو پوری قوم کا دن ہے اور اس دن پاکستان میں اکثر گھروں دکانوں دفاتر اور جگہ جگہ قومی پرچم لہرانے کا رواج ہے اس دن کو سب کو متحد ہو کر منانا چاہئے۔ اس دن سب کی پہچان صرف پاکستان ہونی چاہئے۔ کوئی جماعت، فرقہ یا صوبہ نہیں۔ اس بچی نے یہی سبق دیا اور یہ بات بچوں کو بچپن میں ہی پختگی سے سیکھنی چاہئے تاکہ ساری زندگی نا بھولیں کہ ہمارا تعلق کسی بھی صوبے یا جماعت سے ہو ہم اول و آخر پاکستانی ہیں۔
 
ابن رضا

لائبریرین
محمود احمد غزنوی
گزشتہ رات اس گفتگو کے بعد ایک عسکری صاحب سے رجمنٹل فلیگ کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ انھوں نے بتایا کہ رجمنٹل فلیگ روزانہ صبح ہر وہ یونٹ جس کی کوارٹر گارڈ ہو پر بلند کیا جاتا ہے اور مغرب سے کچھ پہلے اتار لیا جاتا ہے۔
پیدل فوج کی یونٹوں میں جھنڈا بلند کرنے اور نیچے اتارنے کی تقریب باقاعدہ بگل بجا کر سر انجام دی جاتی ہے اور بگل کی آواز سن کر عسکریوں پر یہ لازم ہو جاتا ہے کہ جو کوئی بھی یونٹ کی چار دیواری میں کسی کھلی جگہ پر موجود ہو وہ وہیں رک جائے اور بگل کی آواز بند ہونے تک احتراماً کھڑا رہے۔ جھنڈا بلند کرنے اور اتارنے کی یہ تقریب چھٹی والے دن نہیں ہوتی۔
چوہدری صاحب آپ کی معلومات غلط ثابت ہویں. آج کی ابھی جاری پریڈ میں پانچ مختلف پرچم ایک ساتھ شامل ہیں. یاد رہے آج چودہ اگست کی تقریب جاری ہے.

محمود احمد غزنوی
 
چوہدری صاحب آپ کی معلومات غلط ثابت ہویں. آج کی ابھی جاری پریڈ میں پانچ مختلف پرچم ایک ساتھ شامل ہیں. یاد رہے آج چودہ اگست کی تقریب جاری ہے.

محمود احمد غزنوی
جناب مراسلے غور سے پڑھیں۔ 14 اگست کو کون سا پرچم لہرایا جائے گا اس کی بات ہوئی۔
 
ابن رضا

لائبریرین
جناب مراسلے غور سے پڑھیں۔ 14 اگست کو کون سا پرچم لہرایا جائے گا اس کی بات ہوئی۔
آپ ناجانے کہاں چلے گئے ہیں۔
بچی نے کہا کہ پہلے 14 اگست پر ایک ہی پرچم ہوتا تھا، اب رنگ رنگ کے ہیں، اور یہی ایک بات ہم بڑوں کے سمجھنے کے لیے ہے۔ اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کا اس سے زیادہ کوئی مقصد نہیں تھا۔
کون اچھا ہے کون برا ہے وہ جانے اس کا رب جانے۔ باقی جس رویے کی طرف آپ نے توجہ دلائی ہے وہ قابل تشویش ہے

بچی کو یہ باور کرایا گیا ہے کہ پاکستان کے پرچم کے علاوہ کوئی اور پرچم لہرانے کا مطلب ناقابلِ معافی قسم کی اکام ہے الفاظ ملاحظہ فرمائیں " ہر طرف جھنڈے ہیں، گندے مندے انڈے ہیں لیکن بندے نہیں ہیں۔۔۔ہر لیڈر ہر علامہ ہر چاچا ہر ماما ہر شیخو ہر گاما۔۔۔"۔۔۔کیا ایسے الفاظ اتنی چھوٹی معصوم بچی کو سکھانا مناسب ہے؟۔۔میرے خیال میں تو نہیں۔۔۔کیا مختلف پارٹیوں کے جلسوں میں آنے والے کارکنا جو اپنی پارٹی کے پرچم بھی لیکر آئے ہوئے ہوں، انکو یہ بچی گندے مندے انڈے ا سمجھے گی اور بندے نہیں سمجھے گی تو اس بدا خلاقی پر مبنی تربیت کا ذمہ دار کون ہوگا؟

یقیناً ایسے الفاظ اس کی تربیت کے لیے مناسب نہیں۔
لیکن بچی کا فوکس یوم آزادی اور پاکستانی پرچم ہے۔ یوم آزادی پر صرف پاکستانی پرچم لہرانا ہی قابل تعریف و ستائش ہے، اور یہ بات ہم سب کو سمجھ آ جانی چاہیے

جناب یومِ آزادی پر فوج کی بیشمار ہونٹیں، رجمنٹیں بھی توریبات کرتی ہیں، ان یونٹوں اور رجمنٹوں کے اپنے اپنے پرچم بھی ہوتے ہیں۔انہیں بھی بلند کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔ہم اپنے بچوں کو اتنا تنگ نظر بنانے پر کیوں تلے ہوئے ہیں کہ پاکستانی پرچم کے علاوہ ہر دوسرے پرچم کو انکی نظر میں معیوب بنا کر پیش کریں۔۔۔ہم بچوں کو تنگ نظر بنارہے ہیں اس طرح، بجائے اسکے کہ رواداری، کشادہ دلی ، حسنَ ظن اور اعلیٰ طرفی کی اقدار سکائیں

آپ کی معلومات صحیح نہیں ہیں۔ 14 اگست کو ہر یونٹ میں پاکستان کا ہی پرچم بلند کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کو میری اس بات سے اختلاف ہے تو لاہور چھاؤنی کی کسی بھی یونٹ میں 14 اگست کی صبح وزٹ کر لی جیے گا۔
یونٹوں اور رجمنٹوں کے پرچم ان کے سالانہ ڈے یا 6 ستمبر کو منعقدہ یوم دفاع پر بلند کیے جاتے ہیں۔
 
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی

3895.jpg

جے ایس ہیڈکوارٹرز چکلالہ
image_resize.aspx
ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد
10599424_691338520941176_6651222352491077164_n.jpg

پی ایم اے کاکول
image_resize.aspx

Top