بچے ہمارے عہد کے

ھارون رشید

محفلین
ایک گھر میں چور آگئے وہ مال و اسباب لوٹ‌کر جارہے تھے کہ اچانک ایک بچے کی آنکھ کھل گئی

اس نے چوروں کا رستہ روک کردھمکی دی کہ میرا بستہ بھی لکیر جاؤ ونہ میں شور مچادوں گا
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی کہوں آپ آگے پڑھ کیوں نہ سکے، تو یہ وجہ تھی کہ وہ آپ کا بستہ لے گئے۔
 

ھارون رشید

محفلین
ورنہ آج میں بھی منتظم اعلےٰ ہوتا
2dbnx2u.jpg
 

الف عین

لائبریرین
آج یوں ہی دیکھا کہ اس دھاگے میں ہارون رشید کیا کر رہے ہیں، تو معلوم ہوا کہ گپ شپ میں ہی یہ ماہرین کی صف میں داخل ہو گئے ہیں۔ لیکن اب الگ سے دھاگا نہیں کھولتا کہ اراکین کی کیٹیگری ہیں ہی نہیں اس نئے وی بلیٹن کے ورژن میں۔ محض پیش رفت ہے۔ تو یہاں ہی ہارون کو مبارک دے دوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک بچی نے دوسری بچی کو بتایا :

امی نے پاپا کو اپنے پائیں باغ سے تازہ سبزی توڑ کر لانے کو کہا۔

پاپا کے ہاتھ میں ایک بڑا سا لمبے پھل والا چاقو تھا۔ وہ سبزی لینے جا رہے تھے کہ ان کا پاؤں پھسل گیا اور اتفاق سے چاقو ان کے جسم میں لگ گیا اور وہ مر گئے۔

پھر تمہاری امی نے کیا کیا؟ دوسری بچی نے پوچھا۔

امی نے مجبوراً اس دن دال پکائی۔ پہلے بچی نے جواب دیا۔
 

ھارون رشید

محفلین
ایک بچی نے دوسری بچی کو بتایا :

امی نے پاپا کو اپنے پائیں باغ سے تازہ سبزی توڑ کر لانے کو کہا۔

پاپا کے ہاتھ میں ایک بڑا سا لمبے پھل والا چاقو تھا۔ وہ سبزی لینے جا رہے تھے کہ ان کا پاؤں پھسل گیا اور اتفاق سے چاقو ان کے جسم میں لگ گیا اور وہ مر گئے۔

پھر تمہاری امی نے کیا کیا؟ دوسری بچی نے پوچھا۔

امی نے مجبوراً اس دن دال پکائی۔ پہلے بچی نے جواب دیا۔
ہاہاہاہاہاااااااااااااااا ودھیا بھئی
 

ھارون رشید

محفلین
ایک بچے نے اپنے باپ سے پوچھا ۔
"ابو ۔ کیا باپ زیادہ ذہین ہوتا ہے یا بیٹا ؟ "
"یقینا باپ زیادہ ذہین ہوتا ہے ۔ " باپ نے جواب دیا
" اچھا ۔ تو پھر یہ بتائیے ٹیلی فون کس نے ایجاد کیا ؟" بچے نے پوچھا
" بیٹا ۔ ٹیلفون گراہم بیل نے ایجاد کیا تھا " باپ نے کہا
" گراہم بیل نے ہی کیوں ایجاد کیا ۔ اسکا باپ کیوں‌نہ کر سکا ؟ " بچے نے اگلا سوال داغا ۔
 

رانا

محفلین
ایک آدمی کے گھرمیں چور گھس آیا۔ اس نے بڑی ہمت اور ہوشیاری سے کام لے کر چور کی کنپٹی پر پستول رکھا اور اسے ہینڈزاپ کرا کراس کام منہ دیوارکی طرف کرکے کھڑا کردیا۔ اب وہ سوچ رہا تھا کہ شور مچا کر محلے والوں کو اکٹھا کرے یا ٹیلیفون کرکے پولیس کو اطلاع کردے اچانک اس کا چھوٹا بیٹا پانی کا گلاس لےکر بھاگا بھاگا آیا۔
"ابو! ابو پستول میں پانی بھر لیں کیونکہ پانی کے بغیر تو یہ چلے گا نہیں۔"
 
Top